دائمی قبض پرانا نزلہ و زکام اور دردسر کے لیے موثر اور مفید ہے۔ آنتوں میں جب خراب مادے (Undigested (food اور فضلات جمع ہوجاتے ہیں تو طرح طرح کی تکلیفیں ہونے لگتی ہیں۔ یہ اطریفل جسم کے ضرر رساں مادوں کو خارج کرتا ہے اور انہیں خون میں جذب ہونے سے روکتا ہے۔ اطریفل زمانی پرانا نزلہ درد سر (Headache) اور مالیخولیا (Melancholia) میں مفید ہے۔ سقمونیا اور ہڑیں اس کا اہم جزو ہیں۔ یہ آنتوں کی طبعی حرکات کو متوازن کر دیتا ہے اور قبض کی عادت جاتی
رہتی ہے۔
عمومی مقدار خوراک :
5 سے 10 گرام (تقریباً چائے کے نصف چمچے سے ایک چمچہ رات سوتے
وقت پانی یا دودھ کے ساتھ استعمال کرائیں۔

0 Comments