ایک اکسیری نسخہ برائے خارش ہر قسم شئیر کر رہا ہوں یوں سمجھ لیجئے دل کا ایک راز افشاں کر رہا ہوں میرا دعویٰ نہیں اور نہ چیلینج ہے بس اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی سمجھیں کہ جسکو بھی دیا وہ دعائیں ہی دیتا ہے حکماء حضرات بنائیں اور عوام الناس کی خدمت کریں اور اسے اپنے مطب کا معمول بنائیں کبھی مایوسی نہیں ہو گی۔
اجزائے نسخہ:-
سرسوں کا تیل ایک پاؤ
گندھک آملہ سار کپڑ چھان پاؤڈر پچیس گرام
نیلا تھوتھا باریک تر پاؤڈر آدھا گرام
دونوں اجزاء سرسوں کے تیل میں خوب ملا کے تیل کو دھوپ میں رکھ دیں اور وقفے وقفے سے ہلاتیں رہیں اور پھر چار گھنٹے بعد تیل کو کسی پلاسٹک کی شیشی میں ڈالکر محفوظ کر لیں نیچے بوتل کے پیندے میں جو مٹیریل اکٹھا ہو کوئی مسلہ نہیں
طریقہ استعمال
سر آنکھوں ناک عضو خاص مقعد کے علاؤہ ہر جگہ لگا کے ہلکی مساج کر کے مریض کو دھوپ میں بٹھا دیں گھنٹہ پھر نیم گرم پانی سے نہا لیں پانی آنکھوں میں نہ پڑے
نوٹ!
تیل لگاتے وقت جسم پہ مٹی بلکل نہ پڑی ہو اگر مٹی وغیرہ ہو تو پہلے اچھی طرح نہا کے جسم کو خشک کر کے پھر لگائیں۔
ایک دفعہ ہی استعمال سے خارش ہر قسم سے نجات مل جاتی ہے

0 Comments