جوارش جالینوس :-
یہ جوارش ظاہرمیں تو صرف معدہ کیلئےاستعمال کروایاجاتاہے لیکن یقین جانیں کہ وہ صرف معدہ نہیں بلکہ جسم انسانی کی ہرایک عضوکوقوت فراہم کرتاہےاور اس میں پیداہونےوالےہرایک مرض کاقلع قمع کر دیتاہے وہ نسخہ کیاہےجسکو عوام اورحکماءحضرات جوارش جالینوس سےجانتےہیں اور بات ہوئی معدہ کی تو مختصراصرف اتناجان لیں کہ معدہ انسانی جسم کاحوض ہے اگرحوض صاف اوردرست ہواتو اس میں آنے والا مواد صاف رہےگااور وہ مواد جس مقصدکو پورا کرنے کیلئے ڈالا جا رہا ہے اس سےوہ مقصدبخوبی پوراہوگا تو آپ نے جوارش جالینوس کےمختلف نسخہ جات دیکھےہونگے لیکن آج کا یہ نسخہ استاذالحکما عبدالرحیم جمیل صاحب کی کتاب جیبی فارماکوپیاکا ہےاور یہ نسخہ پورےجسم انسانی کےافعال کو درست کرتاہےقوت پہنچاکر ہر عضوکواپنی ڈیوٹی صحیح اوراحسن طریقےسےپوری کرنے کی صلاحیت عطاکرتاہے بےشمارفوائدکاحامل لاجواب نسخہ ہےملاحظہ فرمائیں.
اجزاء :-
بالچھڑ۔۔۔7ماشہ
الائچی خورد۔۔7ماشہ
تج۔۔۔7ماشہ
دارچینی۔۔7ماشہ
خولنجان۔۔7ماشہ
لونگ۔7ماشہ
ناگرموتھہ۔۔7ماشہ
سونٹھ۔۔7ماشہ
مرچ سیاہ۔۔7ماشہ
پیپل۔۔۔7ماشہ
کوٹھ۔۔۔7ماشہ
عودبلسان۔۔7ماشہ
تگر۔۔۔7ماشہ
تخم مورد۔۔7ماشہ
چرائتہ شیریں۔۔7ماشہ
زعفران۔۔7ماشہ
مصطگی۔1تولہ ساڑھے5ماشہ
قندسفیدتمام ادویہ کےبرابر
شہدادویہ سےدگنا
ترکیب :-
تمام دوائیں پیس لیں اور زعفران کھرل کر لیں اور مصطگی کو آہستہ سےپیس کر چینی اور شہد کا قوام کر کے گوندھ لیں تیار ہے.
خوراک :-
9ماشہ کھانے سےپھلےیابعد استعمال کریں
فوائد :-
تمام اعضاءبدن کوقوت دیتی ہے، منہ کی بوکوخوشگواربناتی ہے، ریاح کوتوڑتی ہے، پیشاب کی کثرت کودورکرتی ہےجوسردی کی وجہ سے ہو، باہ کوقوت بخشتی ہے۔دیوانگی کوزائل کرتی ہے دردرسر؛کھانسی؛بواسیر؛داد؛نقرس؛چھیپ؛گردےاورمثانہ کی پتھری کیلئے مفید ہے قبل ازوقت سفید ہونےوالےبالوں سیاہ کرتی ہےاور انکی حفاظت کرتی ہے الغرض لاجواب ہے اسکی تعریف سےزبان قاصر ہے.

0 Comments