Recents in Beach

ہرنیا، فتق یا آنت اترنا کیا ہے ؟ Hernia اسکی علامات وجوہات اور بچاؤ کے طریقے

ہرنیا، فتق یا آنت اترنا کیا ہے ؟  Hernia
اسکی علامات وجوہات اور بچاؤ کے طریقے

ہرنیا ایک عام بیماری ہے جس کو آنت اترنا بھی کہا جاتا ہے۔ اس صورتحال میں جسم کا کوئی عضو یا اس کا کچھ حصہ اپنے اطراف کی جھلی یا پٹھوں کے کسی کم زور حصے سے باہر کے طرف نکل آتا ہے۔

یہ کیفیت زیادہ تر پیٹ کے مختلف حصوں جیسے کہ انتڑیوں وغیرہ کو متاثر کرتی ہے۔ پیٹ کے کمزور حصے سے کسی آنت کا کچھ حصہ یا چربی باہر نکل کر جلد کے نیچے تھیلی کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔ یہ تھیلی کھانسنے، مشقت طلب کام کرنے یا زیادہ وقت تک کھڑے رہنے سے سامنے آجاتی ہے اور آرام کرنے پر ازخود غائب ہو جاتی ہے۔
بڑوں میں عام طور پر ہرنیا پیٹ کے نچلے حصے اور چڈوں جنگاسہ میں ہوتا ہے۔ انتڑیاں عموماً اتر کر فوطوں تک پہنچ جاتی ہیں، لیٹنے پر پیٹ کے اندر واپس چلی جاتی ہیں۔
ہرنیا پیٹ میں مختلف جگہ پر ہو سکتا ہے۔
ہرنیا کی جگہ تھیلی پر سٹیتھسکوپ کے ذریعے انتڑیوں میں ہوا کی گڑگڑ سنی جاسکی ہے۔
وجوہات
پیٹ کی دیوار یا انتڑیون کو پیٹنے والی پردہ صفاق جھلی کا کمزور ہو جانا، زیادہ زور کا کام کرنا،دائمی قبض، بھاری بوجھ اٹھانے سے، زیادہ دیر پاخانہ تک روکے رکھنا اور پاخانہ کے وقت زور لگانا، شدید کھانسی اور شدید قئیں آنا۔

ہرنیا کی قسمیں اور علامات
⁦🖊️⁩ریڈیوس ایبل ہرنیا"
جو دبانے سے اپنی اصلی جگہ پر واپس آ جائے۔
⁦🖍️⁩نہ دبنے والا ہرنیا"
جو دبانے سے اپنی جگہ پر واپس نہ جا سکے۔اس کی تین اقسام
⁦✏️⁩ پھنسا ہوا ہرنیا"
اس قسم کے ہرنیا میں مقام مرض متورم سوجا ہوا اور درد ناک ہوتا ہے، قبض اپھارہ، قولنج سے مریض نڈھال ہو جاتا ہے، قئیں آتی ہیں جن میں آخرکار پاخانہ خارج ہونے لگتا ہے۔ یہ خطرناک قسم ہے اور فوری آپریشن کی ضرورت پڑتی ہے۔
📌سوزشی ہرنیا"
اس ہرنیا میں سوزش اور شدت سے بخار اور درد ہوتا ہے۔
📍 سدہ دار ہرنیا جس میں سدہ پھنسا ہو"
اس قسم کے ہرنیا میں اترنے والی آنت میں سدہ پھنس کر درد اور تکلیف کا باعث ہوتا ہے۔ بعض دفعہ شدید قولنج سے مریض ہلاک ہو جاتا ہے،
⁦↙️⁩بچوں میں ناف کا ہرنیا
چھوٹے بچوں میں زیادہ رونے سے عموماً ناف کا ہرنیا دیکھنے میں آتا ہے، عام طور پر جو اوپر کا دودھ پی رہے ہوں۔ پیٹ میں درد اور پاخانے اور زیادہ روتے رہیں، عام طور پر ایک سال کے یا کم عمر میں نظر آتا ہے۔

👈علاج نہ کروانے کی صورت میں یہ تھیلی مستقل شکل اختیار کر لیتی ہے اور مستقل تکلیف کا باعث بن جاتی ہے۔

احتیاط
ہرنیا کی علامات کی صورت میں باقاعدہ معائنہ اور علاج کروانا اہم ہے تاکہ اس کی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔ اس بیماری کا خود علاج کرنا مناسب نہیں ہے۔
⁦⬅️⁩دیسی یونانی ادویہ اور ہومیوپیتھک ادویات میں بہترین علاج موجود ہے،اپنے قریبی مستند معالج سے رجوع کریں اور مستقل علاج کرائیں۔ علاوہ ازیں
👈سرجری کے لیے ایک اچھے جنرل سرجن سے رابطہ کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔

ہرنیا کی علامات
ہرنیا کی پہلی علامت متاثرہ مقام پر ایک گلٹی کا محسوس ہونا ہے۔ یہ ابتدائی طور پر کسی تکلیف کا باعث نہیں بنتی اور آرام کرنے پر غائب بھی ہو جاتی ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں سوزش کی وجہ سے درد یا جلن کی شکایات سامنے آ سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ متاثرہ مقام پر درد، معدے میں جلن، نگلنے میں دشواری اور سینے میں جلن اس کی علامات میں شامل ہیں۔

ہرنیا کا علاج
🌴دیسی یونانی ادویہ اور ہومیوپیتھک ادویات میں بہترین علاج موجود ہے،اپنے قریبی مستند معالج سے رجوع کریں اور مستقل علاج کرائیں۔ علاوہ ازیں
ہرنیا کے علاج کا سب سے کامیاب طریقہ سرجری ہی ہے لیکن بسا اوقات ادویات کا استعمال بھی کار آمد ثابت ہو سکتا ہے۔
ہرنیا کے آپریشن کے ایک یا دو دن بعد ہی مریض کو ہسپتال سے گھر بھیج دیا جاتا ہے بلکہ بعض اوقات آٹھ سے بارہ گھنٹوں کے بعد بھی گھر بھیجا جا سکتا ہے۔

اس آپریشن کے بعد وزن اٹھانے اور جھکنے سے پرہیز کرنا تجویز کیا جاتا ہے۔
اس نسخہ کو استعمال کریں
سفوف ہرنیا

ہرنیوں کیلئے مجرب علاج نسخہ اچھا لگے تو شئیر کریں۔
نسخہ_اجزاء :
سوئے 50 گرام
سونف 50 گرام
میتھرے 50 گرام ثناءمکی 50 گرام
پودینہ 50 گرام
سنڈھ 50 گرام
کلونجی 50 گرام
جیراسفید 50 گرام
ان تمام ادویات کا باریک پوڈر بنا لیں 5 گرام دن میں تین مرتبہ دیں اور ساتھ ہی
معجون فلاسفہ جوارش کمونی جوارش جالینوس ان تینوں کو ہموزن آپس میں ملا لیں رات کو ایک چمچی دیں ان شاءاللہ ان ادویات سے آپ کو اس مرض میں ناکامی نہیں ہو گی بزرگوں کا آزمودہ ہے
ہم سے مردانہ کمزوری اور مردانہ و زنانہ بانجھ پن کے علاج اور معیاری تیار شدہ ادویات حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ

Post a Comment

0 Comments

Search This Blog

Blog Archive

مضامین

Pages

Formulir Kontak

Name

Email *

Message *