ابجد قمری سے مکمل علاج
حروف ابجد کے ذریعے ہر طرح کے روحانی وجسمانی بیماریوں کا آپ علاج کرسکتے ہیں.حروف ابجد کی خصوصیات سے آپ کو مختصر تعارف کراتے چلیں....
حرف ابجد قمری جن کی تعداد 28 حروف پر مشتمل ہیں.یہ حروف روحانی وجسمانی امراض کو دور کرنے میں اللہ کے فضل وکرم سے تیر بہدف ثابت ہوتے ہیں.جسمانی وروحانی بیماری خواہ کسی بھی نوعیت کی ہو.اور کتنی بھی شدید ہو.اس کو روحانی علاج کے ذریعے دفع کیا جا سکتا ہے.شرط یہ ہے کہ معالج اور مریض دونوں اللہ پر اور ان کی قدرت کاملہ پر پورہ بھروسہ رکھتے ہوں.اور یہ عقیدہ ہو کہ ہر کام میں تاثیر رکھنے والے باری تعالی ہیں.اور ان کی رضا کے بغیر اس دنیاں میں جو اگر چہ اسباب کی دنیاں ہے.اللہ کی مرضی کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوسکتا.صحیح اسباب اختیار کرنے کے بعد بھی مقاصد میں کامیابی اسی وقت ملتی ہے.جبکہ اللہ تعالی کی مرضی شامل حال ہو.ورنہ انسان کو صحیح تدابیر اختیار کرنے کے بعد بھی محرومی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آتا.جسمانی و روحانی امراض کاعلاج کم سے کم اس یقین کے ساتھ کرنا چاہئے.جس یقین کے ساتھ حکیم اور ڈاکٹر کی دوائیں لی جاتی ہیں.
جسم انسانی چار عنصر سے مرکب ہیں.
........آتش.....باد........آب.........خاک.......
اورحروف ابجد قمری جو 28 حروف ہیں. باذن اللہ ان چاروں عناصر.آگ .پانی.ہوا.مٹی.پر حکمراں ہیں.گویا کہ انسان کے اعضاء اور جسمانی حصے ان 28 حروف کے پابند ہیں....حرف ابجد قمری جو کہ 28 حروف ہیں.وہ یہ ہیں.
ابجد ......زحل =سنیچر......
ھوزح....مشتری.........اتوار.
طیکل....مریخ...........سوموار.
منسع.....شمس..........منگلوار.
فصقر....زھرہ.............بدھوار.
شتثخ.....عطارد..........جمعرات.
ذضظغ........قمر..............جمع.....

0 Comments