Recents in Beach

گردے کی پتھری کا علاج

*گردے کی پتھری کا علاج

جب جسم میں پانی کی مقدار کم ہو جائے اور خون گاڑھا ہو جائے یا جب پیشاب میں یوریٹس یا ایگزالیٹ یا فاسفیٹ وغیرہ اجزا زیادہ ہو جائیں تو
گردوں اور مثانےمیں پتھریاں پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں یا ریگ بننا شروع ہوجاتی ہے۔عموما ناقص پانی پینے زیادہ میٹھی اشیاء کھانے اور گوشت خوری کرنے سے جگر گردہ و مثانہ کے عوارض سے یہ تکلیف ہو جاتی ہے
پتھریاں عام طور پر 3 اقسام کی ہوتی ہیں
فاسفیٹ آف کیلشیم:-
یہ پتھری انڈے کی طرح گول زرد رنگ کی اور نہایت ملائم ہوتی ہے اکثر مثانہ میں ہوتی ہے
ایگزالیٹ آف لائم:-
یہ پتھری کانٹے دار ، کھردری شکل کی اور وزن میں بھاری ہوتی ہے رنگت میں سیاہی مائل ہوتی ہے
یورک ایسڈ سٹون:-
یہ براون رنگت کی دانہ خشخاش سے چنے تک ہوتی ہے
میں آج 2۔3 نسخے لکھتا ہوں ان میں سے جو آسانی سے بنا سکیں بنا کر استعمال کریں ان شاء اللہ شفا ہوگی۔
نسخہ نمبر 1
خرگوش کو ذبح کر کے اسکا چمڑا اتار لیں ۔اس چمڑے میں 250 گرام بھنگڑا سفید ڈال کر سی دیں اور ایک کوزہ میں بند کرکے گلحکمت کریں 15 سیر اوپلوں کی آگ دیں ۔سرد ہونے پر نکال لیں
2۔3 ماشہ صبح و شام شربت بزوری کے ساتھ دیں
نہایت ہی زوداثر دوا ہے ۔پتھری ٹکڑے ٹکڑے ہو کر خارج ہو جائے گی ان شاء اللہ
نسخہ نمبر 2
نوشادر
قلمی شورہ
پھٹکڑی سفید
تینوں چیزیں 200 گرام لے کر خرگوش صاف شدہ میں سی کر گلحکمت کریں اور 1 من اوپلوں کی آگ دیں آدھی سے ایک رتی مکھن یا ملائی کے ساتھ
دردگردہ پہلی خوراک سے ہی ٹھیک ہو جائے گا ان شاء اللہ پتھری 15۔20 دن تک خارج ہوجائے گی
نسخہ نمبر 3
جوکھار
قلمی شورہ
سہاگہ بریاں
ہموزن سفوف بنا کر 1ماشہ تخم کلتھی 2 ماشہ کے جوشاندہ سے دن میں 3 بار دیں
درد گردہ ختم پتھری خارج ہوگی
بلڈ یوریااور کریٹین میں بھی اکسیر ہے
والسلام
🌹💐🌹💐🌹💐🌹

*         Akola.*

Post a Comment

0 Comments

Search This Blog

Blog Archive

مضامین

Pages

Formulir Kontak

Name

Email *

Message *