*ہر قسم کے لیکوریا کےلئے انتہائی آسان اور آزمودہ نسخہ*
لیکوریا کے مرض میں مبتلا خواتین کے لئے دو انتہائی قیمتی، مجرب اور آزمودہ نسخے پیش کر رہا ہوں، انشاءاللہ پرانے سے پرانا، ہر قسم کا لیکوریا دوسرے دن ہی فرق محسوس ہوگا اور صرف سات یوم کے اندر لیکوریا کے مرض سے نجات مل جائے گی۔ یہ نسخہ خون کمی، کمر درد اور ماہواری کو بھی باقائیدہ کر دے گا۔
نسخہ نمبر 1
پوست انار، سنگ جراح (بریاں)، کیکر کی پھلیاں، لہسوڑیاں، کچور
ان پانچ اجزاء کو ہم وزن لے کر سفوف بنا لیں۔ مقدار خوراک، اس سفوف کا چوتھائی چائے کا چمچ، صبح و شام کے کھانے کےایک گھنٹہ بعد دودھ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
کم عمر بچیوں کو یہ سفوف 500 ملی گرام کے لیپسول میں بھر کو صبح و شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ دودھ استعمال کرائیں۔ گرم، ترش اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔ فارمی مرغی استعمال نہ کریں۔نسخہ استعمال کرنے کے دوران دودھ اور دہی کا استعمال زیادہ کریں۔
وہ خواتین جن کی عمر زیادہ ہے اور لیکوریا بہت پرانا ہے یا جن خواتین کو علاج کرنے کے بعد بھی دوبارہ لیکوریا کی شکایت کا مسئلہ ہو جاتا ہے وہ یہ نسخہ نمبر 2 استعمال کریں۔
نسخہ نمبر 2
گل پستہ، لہسوڑیاں، کمرکس، مجیٹھ، دار چینی، کچور، سپاری، رال
ان تمام آٹھ اجزاء کو ہم وزن لے کر سفوف بنا لیں، صبح و شام کے کھانے کےایک گھنٹہ بعد آدھا چائے کا چمچ، دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔
اگر مریض کو قبض کی شکایت ہو موسمی پھل استعمال کرے، پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

0 Comments