دماغ پر جادو کی علامات:
نیند کی کمی: مریض کی نیند اڑ جاتی ہے یا آنکھیں بند ہونے کے باوجود دماغ چلتا رہتا ہے، جس کی وجہ سے وہ صبح تھکا ہوا اٹھتا ہے
ڈراؤنے خواب: جادو کی صورت میں گندے اور خوفناک خواب آتے ہیں، جیسے بلائیں پیچھے پڑنا، کھائی میں گرنا، یا خون دیکھنا
طبیعت میں چڑچڑاہٹ: گھر والوں پر شدید غصہ آنا اور گھر کے اندر بے سکونی محسوس کرنا ۔ یہاں تک کہ اذان یا تلاوت کی آواز بھی بری لگنے لگتی ہے
سر پر بوجھ: ہر وقت سر پر بوجھ محسوس ہونا جیسے کوئی پہاڑ رکھ دیا گیا ہو ۔
ڈپریشن اور جسمانی بیماریاں: بلاوجہ ٹینشن اور ڈپریشن رہنا جس سے بلڈ پریشر اور شوگر جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں
سر چکرانا: بیٹھے بیٹھے ایسا محسوس ہونا جیسے پوری دنیا گھوم رہی ہے
خود سے باتیں کرنا: بغیر کسی وجہ کے اپنے آپ سے مبہم الفاظ میں باتیں کرنا
دماغ پر جادو کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے بتایا گیا عمل اور اس کی ترتیب درج ذیل ہے:پڑھنے کی ترتیب (ہر چیز 7 مرتبہ پڑھیں):
* درود شریف: عمل کے شروع میں 7 مرتبہ۔
* سورہ فاتحہ: 7 مرتبہ۔
* آیت الکرسی: 7 مرتبہ۔
* سورہ طارق کی آخری آیات: (اِنَّہُمۡ یَکِیۡدُوۡنَ کَیۡدًا ۙ وَ اَکِیۡدُ کَیۡدًا ۚ فَمَہِّلِ الۡکٰفِرِیۡنَ اَمۡہِلۡہُمۡ رُوَیۡدًا) 7 مرتبہ۔
* آخری تین قل: (سورہ اخلاص، سورہ فلق، اور سورہ ناس) 7، 7 مرتبہ۔
* درود شریف: عمل کے آخر میں 7 مرتبہ۔
طریقہ استعمال:
* پانی پر دم: اس پڑھائی کے بعد پانی پر دم کریں۔ کچھ پانی سر پر چھڑکیں، کچھ ماتھے اور دل کی جگہ پر لگائیں اور باقی پانی پی لیں۔
* زیتون کے تیل پر دم: اسی پڑھائی کو زیتون کے تیل پر بھی دم کریں اور رات کو سوتے وقت اپنی انگلیاں تیل میں بھگو کر دونوں کانوں میں لگائیں۔
* مدت: یہ عمل آپ نے مسلسل 7 دن تک کرنا ہے۔
ضروری ہدایات:
* کوشش کریں کہ زیادہ تر وقت باوضو رہیں۔
* رات کو سونے سے پہلے وضو کرنے کا خاص اہتمام کریں۔

0 Comments