Recents in Beach

اکثیرین

اکثیرین

یرقان اور ورم جگر میں مفید ہے کئی سال سے ہمدرد کی تجربہ گاہوں میں جھائو (Tamarix dioica) کے کیمیائی اجزاء پر تحقیقات جاری تھیں، خصوصاً یرقان (Jaundice) اور ورم جگر (Hepatitis) کے علاج میں اس کے خصوصی مفید اثرات زیر مطالعہ تھے اور آخر ہمدرد اس سے مطلوبہ مفید جوہر نکالنے میں کامیاب ہوگیا اور اکثیرین کو اپنے مطبوں میں ہزاروں مریضوں کے لیے مفید پایا گیا ۔ ملک کے مختلف معالجاتی اداروں میں بھی اس مرکب پر جو تجربات ہوئے ہیں ان کے نتائج ہمت افزا ہیں اور جگر کی تکالیف میں عموماً اور یرقان میں خصوصی طور سے یہ ایک لاثانی مرکب ثابت ہوا ہے۔ یرقان خواه دموی ہو یا سرایتی اکثیرین بہر صورت مفید ثابت ہوئی ، )Haemolytic or Infective( ہے۔ جگر کے خلیات اور صفراوی نالی پر موثر ہونے کے علاوہ اکثیرین جگر کے افعال کو درست کرتی ہے اور مدر (Diuretic) یعنی پیشاب لانے والی اور معرق پسینہ لانے والی تاثیر رکھتی ہے۔ اکثیرین جو یرقان کے لیے یقینی دوا ہے ہمدرد کی اپنی دریافت ہے۔ یہ ولادت کے بعد ہونے والے

یرقان میں بھی مفید ہے۔

عمومی مقدار خوراک :

2-2 قرص دن میں 3 مرتبہ 3 دن تک مرض کے ازالے کے لیے کافی ہیں لیکن مرض کی شدید کیفیت میں چوبیس گھنٹوں میں 8 اقراص بھی وقفوں کے ساتھ دے سکتے ہیں۔ اگر اطمینان بخش نتائج برآمد نہ ہوں تو اس کو مقررہ مقدار میں مزید تین دن تک دیا جا سکتا ہے۔ جن مریضوں کو قسم الف کاورم جگر Hepatitis Type A دوباره لاحق ہوا ہو انہیں 21 یوم تک صبح و شام 2-2 قرص کسی مناسب بدرقہ کے ساتھ دیں۔
احتیاط
دوران استعمال ،پانی گلوکوز ملا پانی اور پھلوں کا رس زیادہ مقدار میں استعمال کرانا چاہیے ، چکنائی، گوشت اور مصالحہ دار غذا سے پرہیز
کرانا چاہیے۔
پیکنگ
اکثیرین 30 اقراص کی بلسٹر پیکنگ میں دستیاب ہے۔
نوٹ :
اگر ایک ہفتے کے علاج کے بعد اچھے نتائج برآمد نہ ہوں تو پھر یہ یرقان سدی (Obstructive Jaundice) ہے اور اس کا علاج عمل جراحی سے
بوسکتا

Post a Comment

0 Comments

Search This Blog

Blog Archive

مضامین

Pages

Formulir Kontak

Name

Email *

Message *