Recents in Beach

شوگر کے مریضوں کیلئے سفوف حیات

*سفوف حیات*
*ھوالشافی*
سونف 100 گرام
پوست آملہ 100 گرام 
تخم کریلہ 100 گرام
تخم حیات 100 گرام
فلفل سیاہ 100 گرام
*ترکیب تیاری*
تمام اجزا صاف ستھرے کرکے وزن پورا کریں اور ملا کر باریک سفوف تیار کرلیں
*مقدار خوراک*
ڈیڑھ سے تین گرام روزانہ دو تین بار کھانا کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد ہمراہ آب تازہ یا عرق چہار (سونف، اجوائن، پودینہ، گلاب) یا بدرقہ مناسبہ دیں تین ہفتے میں مکمل کنٹرول ہوگا۔ چھے ہفتے کافی ہوگا۔ اس کے بعد تین ماہ صرف کھانے پینے کا پرہیز رکھے۔ اللہ تعالٰی فضل کر دے گا۔  
*مزاج* عضلاتی غدی مقوی ہے۔  
*خواص و فوائد*
شوگر کے لیے بے حد مفید و مؤثر دوائی ہے۔ تین دن میں علامات، ہاتھوں پاؤں کی جلن، ضعف معدہ، ضعف مثانہ، پیشاب کا بار بار آنا، جسمانی تھکن و کمزوری اور طبعیت کی مایوسی وغیرہ پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سوزش لبلبہ کو رفع کر کے شوگر لیول کو نارمل کرنے میں لاجواب ہے۔ جب بڑے بڑے اور مہنگے نسخہ جات مات کھا جائیں تو ایک دفعہ اس کو بھی ضرور آزمائیں۔ اگر مریض دوائی با قاعدہ اور با پرہیز کھائے تو اللہ تعالٰی ضرور شفاء دیتا ہے۔مجرب و معمول مطب ہے۔ 
نوٹ ؛
مصنوعی میٹھا، چاول میدہ اور دودھ کی بنی غذائیں، مٹھائیاں، بیکری اور پریزروڈ فوڈ بازاری کھانے بند کرا دیں۔ 
تازہ سلاد اور پھل ضرور کھائیں۔ دس کلو دیسی چنوں میں ایک کلو جو ڈال کر پسوا لیں۔ اس کی روٹی کھایا کرے تو کشتہ سونے سے بہتر ہے۔  
۲- جو مریض ایلوپیتھی دوائی کھا رہے ہوں۔ ہر تیسرے دن ان کا شوگر لیول چیک کرائیں۔ جیسے ہی شوگر نارمل ہو دوسری دوائیاں بند کرا دیں۔ اور دیسی دوائی کی مقدار بھی کم کر دیں۔  
اس دوائی سے شوگر نارمل ہوتی ہے۔ لو نہیں ہوتی اگر لو ہو تو یہ دیگر ادویہ کا کارنامہ ہوگا۔ باقی آپ سب حکیم ہیں۔ آپ کے حضور کیا عرض کر سکتا ہوں۔  
شوگر کے مریضوں پر اس نسخہ کے بہت شاندار نتائج مل رہے ہیں۔ پہلے ہی دن سے فرق پڑھ جاتا ہے۔۔۔
اس کے ساتھ اعصابی کمزوری کو دور کرنے کے لیے شوگر کے مریضوں کو زعفرانی کیپسول استعمال کرواتا ہوں 
الحمدللہ مریض دعائیں دے رہیں ہیں سوچا دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کر دوں 

Post a Comment

0 Comments

Search This Blog

Blog Archive

مضامین

Pages

Formulir Kontak

Name

Email *

Message *