Recents in Beach

لڑکیون کے چہرے پہ بال پیدا ھونا وجوہات اور علاج

۔ لڑکیون کے چہرے پہ بال پیدا ھونا۔
بالون کی پیدائش سوداوی مادے سے ھواکرتی ھے اللہ تعالی نے عورتون اور مردون کے فطری مزاج کوالگ الگ بنایا ھے مردون کافطری مزاج سوداوی جبکہ خواتین کافطری مزاج صفراوی ھوتاھے وقت اور عمراورماحول اور بعض امراض مین مزاج تبدیل ھوتےرھتےھین لیکن فطرت اپنی جگہ قائم رھتی ھے جب بھی کوئی مرض پیداھوجاۓ تویوں سمجھ لین صحت اپنا فطری راستہ بھٹک چکی ھے ایک سمجھدار طبیب اس مرض کوسمجھ کرسیدھے راستے پہ چلادے یعنی صحت کی منزل کاراستہ دکھادے توصحت ھوجاتی ھے ھان اگر مرض کی صورت مین بدن لڑائی لڑتے تھک ھارجاۓتو مرض اسے اپنے راستے پہ چلالیتی ھے جوموت کاراستہ ھے یادرکھین معمولی سے معمولی مرض بھی موت کاراستہ ھوتی ھے اس لیے کسی بھی مرض کو ھلکا مت لیاکرین خواہ چھینک آۓ یاعام نزلہ زکام ھو تویادرکھین موت اپنا راستہ تلاش کررھی ھے ویسے توموت کےھزارون راستےھین جومرض کےبغیربھی ھین جیسے حادثہ کی صورت مین یا زلزلہ یا کسی بھی آفت کی شکل مین موت آسکتی ھے موت ھرایک کوآۓ گی جلدیا دیرسے اسے روکناممکن نہین ھے تو میرے دوستو اسکےلیے زاد راہ بھی پاس ھوناضروری ھے زادراہ کےلیے حقوق اللہ اور حقوق العباد کاخیال رکھاکرین 
خیربات مزاج کی ھورھی تھی عورت اور مرد کےاندرونی نظام اللہ تعالی نےالگ الگ بناۓ ھین مردون کے چہرے پہ بال داڑھی مونچھون کی شکل مین اگ آتےھین یہ اسکے مرد ھونےکی نشانی بھی ھے اور اسکے حسن اور مردانہ وجاھت ورعب وجلال پیداکرنےکاباعث بھی ھین اگر خواتین کےچہرے پہ بال بشکل داڑھی مونچھین پیداھوجائین تو حسن کابگاڑ بلکہ دنیاتاریک ھوجانےکاسبب بن جاتےھین اب عورتون کے نظام مین ایک فطری خوبی الگ سے ھوتی ھے اسے ھم حیض کی شکل مین دیکھتےھین کیا آپ جانتےھین کہ حیض درحقیقت کیا ھوتاھے اگر نہین علم توسمجھ لین عورتون مین حیض ھی وہ عمل ھے جوھرماہ جاری ھوتاھے اور عورتون کےبدن سے تمام فاسد مادے خارج کرکے نسوانیت اورعورت ھونے کی خوبیان برقرار رکھتاھے اگرحیض خارج ھونےمین گڑبڑھوجاۓیارک جاۓ توتین صورتین ھوسکتی ھین یاتوخاتون عمررسیدہ ھوگئی تب حیض کاعمل جاتارھتاھے جب حیض کاعمل فطری عمرکےحساب سےجاۓ گا تب بھی مزاج صفراوی سے بدل کرسوداوی ھوجایاکرتاھے یاپھر حمل ھوجانے پہ حیض رک جاۓ گا تب بھی مزاج اکثریت مین سوداوی ھوجائے گا اگر سوداوی نہین ھوا توحمل مین گڑبڑھوسکتی ھے تیسری صورت مین حیض مین گڑبڑ کسی مرض کےباعث ھوسکتی ھے ایسی صورت مین چہرے پہ بال اگنا فطری عمل ھے اب ھم اسے یون کہتےھین کہ حیض کے فساد کےباعث فاسد موادنے اندورنی ھارمونز کےساتھ مل کرایسی ترکیب بنائی ھے کہ نسوانیت کوبدلنےکاباعث بن رھاھے جس کی وجہ سے چہرے پہ بال پیداھوناشروع ھوگئے ھین اب معالج فورا مشورہ دے گا کہ لیزرلگوائین اور بال ختم ھوجاتےھین لیکن دوستو اصل فساد کہان پیداھوا یعنی اصل فساد توحیض رکنایاکم آنے کی صورت مین شروع ھواتھا اب اس ساری بحث سے آپکو یہ بات بھی سمجھ آگئی ھوگی کہ حیض وہ فطری عمل ھے جوھرماہ عورتون کے بدن سے ضرورت سےزائد سوداوی مادے کوکثرت سےخارج کرنےکاسبب ھے اور سودا وہ مادہ ھے جوبال پیداکرنےکاباعث بنتاھے یادرکھین یہ ایک آدھ بار حیض مین گڑبڑسے مرض پیدانہین ھوتی خاتون تواسے مرض اس وقت ھی سمجھے گی جب مونچھین داڑھی نکل آئی لیکن حقیقت مین کافی عرصہ حیض مین مسائل پیداھون تب ھی بال پیداھوتےھین جب آواز بھی بھاری یعنی مردانہ صفات کی طرف مائل ھوجاۓ تومرض عسرالعلاج ھے خیرآپ مندرجہ ذیل علاج کرین انشاءاللہ العزیز شفایابی کےراستے کھل جائین گے 
غدی عضلاتی ملین دودوگولی دن مین تین بار یا پھر مرض کی شدت کی صورت مین حب سلاطین حسب برداشت دین حب سلاطین کانسخہ گروپ مین بارھادفعہ لکھ چکاھون فالج کے مضامین مین دیکھ لین حسب برادشت اسلیے لکھاھے کیونکہ یہ مسہل بھی ھے زیادہ استعمال سے اسہالات نہ شروع ھوجاۓ ساتھ یہ دوا حب مفیدالنساء دین
حب مفیدالنساء ۔۔۔۔۔مرمکی تولہ دارچینی تولہ لونگ تولہ جندبیدستر تولہ مصبر تولہ ھیراکسیس تولہ زعفران آدھاتولہ سب دوائین پیس کرنخودی گولیان بنالین ایک تادوگولی عمراورمرض کی شدت کےلحاظ سے دن مین تین باردین انشاءاللہ حیض بھی کھل کرآۓ گا اور فاسد مادے بھی خارج ھون گے بدن تمام فاسد الائشون سے پاک ھوکر فطری عمل کی طرف لوٹ آتاھے یادرکھین یہ مرض عسرالعلاج ھے کچھ عرصہ یہی علاج جاری رکھین توانشاءاللہ مرض ٹھیک ھوجائے گی یادرھے غذا بھی غدی دین علاج بھی غدی کرے۔

Post a Comment

0 Comments

Search This Blog

Blog Archive

مضامین

Pages

Formulir Kontak

Name

Email *

Message *