Recents in Beach

سفوف کیلشیم پین کلر دردو کیلے

*سفوف کیلشیم پین کلر*                                          سفوف براے درد جوڑ. درد بدن و مہروں کا اپنی جگہ سے سلپ ہو جانا اور جنرل کمزوری.

  دوستو آج کل جو سب سے زیادہ پرابلم چل رہی ہے وہ جسم کا درد ہے جس کو دیکھو جسم کا کوی نہ کوی حصہ پکڑ کر بیٹھا ہے. سب سے زیادہ کیس جو سامنے آ رہے ہیں وہ ہڈیوں کا کمزور ہونا ہے. ڈسک سلپ. کمر کا درد. مہروں کاہلنا.  ہڈیوں کا بھربھرا ہونا ہڈیوں کا کمزور ہو جانا خاص طور پر شوگر کے مریض اس مرض کا زیادہ شکار نظر آتے ہیں عورت و مرد دونوں یہ دوا استعمال کر سکتے ہیں کسی بھی قسم کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے  ۔ ان تمام امراض کے لئے نسخہ پیش خدمت ہے یہ نسخہ جناب پروفیسر سر دوست محمد صاحب کا ہے آپ ایک صاحب علم حکیم ہیں.
اجزاء نسخہ.
1-اسگندھ ناگوری.
2-سورنجان شیریں.
3 سونٹھ.
4-زیرہ سفید.
5- قسط شیریں.
6-موصلی سفید اصل انڈین.
7-بدھارا.
سب ادویات برابر وزن سفوف بنا لیں اور مقدار خوراک. آدھا چمچ صبع و شام ھمراہ دودھ کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد استعمال کریں اللہ پاک اپنا فضل و کرم فرماے گا. بہت سے مہنگے نسخوں سے یہ نسخہ بہت زیادہ بہتر ثابت ہو گا.
دعاؤں میں یاد رکھیں۔

Post a Comment

0 Comments

Search This Blog

Blog Archive

مضامین

Pages

Formulir Kontak

Name

Email *

Message *