Recents in Beach

موسم کے مطابق غذائیں :

موسم کے مطابق غذائیں :
سردیوں میں قوت ہاضمہ اچھی اور قوی ہوتی ہے۔ جسم کے اندرونی حصے میں حرارتِ غزیری ( بدن کی اصل حرارت جس کو انیمل ہیٹ بھی کہتے ہیں) بڑھی ہوی ہوتی ہے,  اس لئے اس موسم میں گڑ,شکرہرقسم کی میٹھائیاں حلوے نیز دوسری مرغن غذائیں خوب ہضم ہوتی اوربدن کو طاقت دیتی ہیں, اور حرارت غزیری کو بڑھاتی ہیں ۔  گوشت کھانے والے لوگ اس موسم میں گوشت,  انڈا,مچھلی کھاکر اپنے جسم کو طاقتور اور مظبوط بناسکتے ہیں۔
البتہ گرمیوں میں اس قسم کے چیزوں کا استعمال جتنا کم کیاجائے بہتر ہے۔  اور گرمیوں میں جس قدر  ٹھنڈی سبزیاں, تازہ پھل, دودھ دھی دہی کی لسّی,  چھاچھ اور پنیر جس قدر استعمال کریں مناسب اور بہتر ہے۔
برسات کے موسم میں بھی یہی چیزیں مناسب ہیں البتہ اس موسم میں  لسی اور چھاچھ پینے میں احتیاط کرناچاہئے ۔ اگر چھاچھ پینا ہو تو صرف تازہ پیے ۔ سبز ترکاریوں کی بھجیا پکاکر کھائیں, لیکن اس موسم میں کھانے کےساتھ لیموں کارس یا اس کا اچار,  سرکہ اور املی اور ان سے بنائی ہوی چٹنیاں کھانے سے بہت فائدہ ہوتاہے۔
نوٹ فریج میں رکھی چیزوں کے کھانے سے جتنا پرہیز کریں صحت کیلئے بہت مفید ہیں

Post a Comment

0 Comments

Search This Blog

Blog Archive

مضامین

Pages

Formulir Kontak

Name

Email *

Message *