Recents in Beach

سنبل (سیمل) کا درخت* Bombax Ceiba Silk Cotton Tree

*سنبل (سیمل) کا درخت*
Bombax Ceiba
Silk Cotton Tree
सेमल वृक्ष
سنبل ایک خوبصورت درخت ہے جو ایشیا کے زیادہ تر علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ اس پر سرخ پھول آتے ہیں اور پھل میں پکنے کے بعد روئی جیسے سفید ریشے ہوتے ہیں۔
سنبل کی پوشاک صرف سرخ ہی نہیں نارنجی بھی ہے یہ پھول اتنے اتنے لگتے کہ اور حیرت ہوتی ہی پتہ ایک بھی نہیں اور پھول لا تعداد ہوتے ہیں ،رنگ داردرختوں کا خاندان سڑکوں کا محافظ بنا ہوا ہے۔

یہ پھول تازگی کا احساس دلاتے ہیں تو فضا اور بھی اچھی لگتی ہے، شاخ سے ٹوٹ کرگرتے پھولوں خود تو فنا ہو رہے ہیں مگر دھرتی کو زیور گل سے معطر کر رہےہیں۔

سنبل کا درخت کسی جوانِ رعنا کی طرح بے حد خوبصورت لگتا ہے ۔۔۔ بالکل سیدھا اور اونچا ۔۔ اس کا تنا گول اور سفیدی مائل بھورا ہوتا ہے ۔۔۔۔ اکتوبر ، نومبر ، دسمبر میں پت جھڑ کے دوران اپنے پتے گرا کر ٹنڈ منڈ اور برہنہ سا لگتا ہے جنوری میں بھی اسی حلیے میں نظر آ تا ہے ۔۔۔۔ فروری میں اس پہ جابجا لال رنگ کی کونپلیں نمودار ہو جاتی ہیں مگر ان کونپلوں سے ہرے پتوں کی بجائے دہکتے ہوئے سرخ پھول بنتے ہیں ۔ اس موسم میں سنبل کے درخت کا نظارہ بہت خوبصورت لگتا ہے ۔۔ سوکھی ٹنڈ منڈ بے پتے کی شاخوں پر بڑے بڑے لال پھول عجیب سی بہار دیتے ہیں ۔۔۔ پھول اتنے وزنی ہوتے ہیں کہ اپنے وزن سے ہی نیچے گر جاتے ہیں اور درخت کے نیچے گول دائرے میں بھی پھول ہی پھول بکھرے رہتے ہیں ۔۔۔ جا بجا شہد کی مکھیاں رس چوستی نظر آ تی ہیں ۔
اسے فارسی میں سینبھل پنجابی میں سمبل بنگالی میں سمل گجراتی میں شملو سنسکرت میں شامل ملی اور انگریزی میں سلک کاٹن ٹری اور ہندی میں سِیمر کہتے ہیں ۔

سنبل کا درخت بہت بڑا ہوتا ہے۔ اس کے بڑے بڑے گُدّے ہوتے ہیں، ہر ایک گُدّے میں کئی شاخیں ہوتی ہیں اور ان شاخوں سے چھوٹی چھوٹی شاخیں اُگتی ہیں، پانچ پانچ پتّے لگے ہوتے ہیں، جو ہاتھ کے پنجے جیسے نظر آتے ہیں۔ پُھول سُرخ رنگ کے لگتے ہیں ۔ جو نہایت خوب صورت ۔۔۔۔گلِ لالہ کے طرح ہوتے ہیں۔

*فوائد*
پھولوں کے گرنے پر آکھ (مدار) جیسے ڈوڈے لگتے ہیں، جو سینبھل ڈوڈے کہلاتے ہیں۔ خشک ہونے پر ان کے اندر سے آکھ جیسی روئی نِکلتی ہے، جو تکیوں اور گدّوں کو بھرنے کے کام آتی ہے۔ ایک سالہ یا دو سالہ جوان درخت کی جڑ موسلہ سینبھل کے نام سے یہ بطور دوا کام آتی ہے۔ اسی درخت کا گوند موچرس کہلاتا ہے اور یہ بھی بطور دوا استعمال ہوتا ہے ۔
ذرا سوچئے ایک لائین سے لگے یہ درخت کتنے خوبصورت لگیں گے۔
اسے اپنے گھروں کے آگے لگا کر اپنے محلے، گلیاں اور سڑکیں خوبصورت بنائیں

پھول سیمل کے فوائد
سیمل کے پھول کا پاؤڈر پانچ پانچ گرام صبح شام دودھ سے کھانے سے لیکوریا جریان احتلام سرعت انزال رقت منی جسمانی کمزوری ختم ہوجاتی ہے

سیمل کے جڑ کا سفوف ایک ایک چمچ صبح شام دودھ سے کھائیں نامردی کیلئے مجرب ہے

موصلی سیمل ؛ موچرس سنگھاڑہ ، ستاور ،
برابر وزن لے کر کوٹ کر پاؤڈر بنالیں صبح شام ایک ایک چمچ دودھ کے ساتھ لیں

*فوائد*
برسوں پرانا جریان احتلام سرعت انزال ختم ہوجاتا ہے بہترین مغلظ منی مقوئ باہ ہے

موچرس کو کیسے حاصل کیا جاتا ہے
جب سیمل کے پکنے کا وقت آجائے سیمل کے پھل پک کر پھٹنے لگیں تو سیمل کے درخت میں کسی دھار دار چیز سے جگہ جگہ چیرا لگائیں ہفتہ دس دن میں سیمل کا گوند جسے موچرس کہتے ہیں درخت سے نکل کر خشک ہوجائے گا اتار کر محفوظ کرلیں بڑے کام کی چیز ہے ۔

Post a Comment

0 Comments

Search This Blog

Blog Archive

مضامین

Pages

Formulir Kontak

Name

Email *

Message *