پیٹ کی چربی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم آداب
دوستو آپ سب کیسے ہیں ، آپ کے میسج دیکھتاہوں مگر ان دنوں مصروفیت کچھ زیادہ ہے ۔ دوستوں نے پیٹ پر سے چربی کی تہہ پگھلانے کا آسان اور خوش ذائقہ نسخہ مانگا ہے ، یقین کریں یہ نسخہ ذائقے میں بھی لاجواب ہے اور پیٹ کی چربی پگھلانے میں بھی لاثانی ہے ، گھریلو چند چیزوں سے بنا یہ نسخہ نامی گرامی تراکیب سے کہیں زیادہ موثر ہے ، پیٹ پر چربی کی تہہ ہماری غذائی بھرمار کا نتیجہ ہے ۔ ہم نسخے بھی کھاتے ہیں ۔ اور مرغے کی تلی ہوئی ٹانگیں ، دیسی گھی کے پراٹھے بھی جاری رکھتے ہیں
بھائیو؛ جہاں آگ لگی ہو وہاں پانی ڈالاجاتا ہے ،اگر پانی کی بجاۓ پٹرول ڈالیں گے تو آگ اوربڑھے گی ۔ اپنی خوراک پرتوجہ دیں پلیز ۔ پھر نسخہ غضب کا کام کرے گا
آئیۓ وہ خوش ذائقہ اور تیر بہدف نسخہ لکھتے ہیں ۔ اپنے عزیزو اقارب اور دوستوں کو گفٹ کرتے ہیں
نسخہ۔
تخم السی 12 ٹی سپون
زیرہ سفید 4 ٹی سپون
سونٹھ کا پوڈر 4 ٹی سپون
ترکیب۔
پہلی دونوں چیزوں (تخم السی، زیرہ سفید) کو ہلکا سا بھون کر باریک کر لیں پھر سونٹھ کا پوڈر ان میں ملا دیں نسخہ تیار ہے
استعمال۔
آدھی ٹی سپون صبح و دوپہر شام غذا کے بعد پانی کے ساتھ کھائیں ، چند دنوں میں ہی واضح فرق محسوس کریں گے ، چربی تحلیل کرنے کیلۓ 6 ہفتے تک استعمال جاری رکھیں
اللہ پاک حامئ و ناصر ہو
0 Comments