Recents in Beach

معجون مغلظ جواہر دار..منی اتنی گاڑھی کے پوچھے مت

معجون مغلظ  جواہر دار
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کسی صاحب نے یہ سوال کیا کہ معجون مغلظ کا نسخہ لکھ دیں
حامی بھر لی
بوجوہ ایفائے عہد میں تاخیر ہوئی
ایک بات آپ تمام احباب کی بارگاہ میں رکھ رہا ہوں
کہ اس معجون کا نسخہ کب اور کس نے ترتیب دیا
اس بارے میں کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی
بلکہ اگر یوں کہوں کے طب قدیم میں اس کا کہیں بھی ذکر نہیں ملتا تو یہ بات بھی اقرب من الحقیقت ہوگی
اگر کسی ماہر فن کے مطالعہ میں یہ بات ہو تو وہ برائے مہربانی مجھے آگاہ فرمادیں
ایک نسخہ صاحب اسرار شریانیہ 
لقمان الملک نباض الہند مولانا حکیم عبدالوہاب انصاری نئے معجون مغلظ آب پشت  کے نام سے نقل فرمایا ہے
اس کا نسخہ
مصطگی رومی پانچ ماشہ
کتیرا ۔بنسلوچن ۔الائچی ۔دارچینی ہر ایک چار ماشہ
گوند ۔نشاستہ ۔ثعلب مصری ہر ایک چھ ماشہ
مغزچلغوزہ ڈیڑھ تولہ

مغز بادام شیریں مقشر تین ماشہ
شہر سفید ۔نبات سفید ادویات سے تین گنا بدستور معجون بنائیں
یہ نسخہ نقل فرمایا ۔
لیکن یہ مبہم نسخہ ہے جسے ایک ماہر فن دور کر سکتا ہے ۔
لیکن کیا کیا جائے آج کل تو پنساریوں کا دور ہے ۔
اور ہر بندہ طبیب ہے اور ہر بندہ دواساز ہے
یہ تلخ جملے اس لیے نقل کیے کہ طب ایک فل ٹائم جاب ہے۔پارٹ ٹائم جاب نہیں
اور طرفہ تماشہ یہ ہوتا ہے نسخہ بتا دیں بنا میں خود لوں گا
طبی لیاقت کیا ہے ؟ بس شوق ہے  فیا للعجب
خیر رہی بات معجون مغلظ قرشی والوں کی
تو اس کی ڈبیا پر اجزائے مرکب لکھے ہوئے ہیں
نسخہ معجون مغلظ قرشی جو ان کے پیک پر درج ہے
شقاقل مصری ۔بہمن سرخ ۔بھمن سفید ۔موصلی سیاہ ۔موصلی سفید ۔تودری سرخ ۔بیج بند ۔اسگند ناگوری ۔سنگھاڑا خشک ۔کمرکس ۔اندرجو شیریں ۔سمندر سوکھ ۔تربد سفید ۔
زنجبیل ۔کندر۔ سوئے ۔ستاور ۔خارخسک۔ تالمکھانہ ۔خشخاش ۔تخم کونچ ۔موچرس ۔ورق نقرہ ۔جواہر مہرہ ۔
یہ نسخہ بھی میں نے نقل کر دیا
اب چلیے اس نسخے کی جانب 
جسے ترتیب دیا حکیم شاہد محمود سیفی صاحبآپ فیصل آباد  کے استاد گرامی حکیم محمد شریف رحمتہ اللہ تعالی علیہ آف گوجرہ نے
نسخہ نسخہ نسخہ
ثعلب مصری
ثعلب پنجہ
جنسنگ سفید
موصلی سفید
ستاور
سمندر سوکھ
ہر ایک 15
زنجبیل بے ریشہ
جدوار خطائی
خولنجاں
ہر ایک دس گرام
کشتہ نقرہ خاص
کشتہ مروارید
کشتہ شاخ مرجان
کشتہ یاقوت احمر
ہر ایک 5 گرام
کوزہ مصری 700 گرام
بدستور معجون بنالیں
اس نسخہ پر ماہرین فن اپنی آراء سے نوازیں
مطب الرضا اسی نسخے کا موئید ہے
آخری گزارش
جو صاحب اس نسخہ سے فائدہ اٹھائیں اپنی دعا میں یاد رکھیں

Post a Comment

0 Comments

Search This Blog

Blog Archive

مضامین

Pages

Formulir Kontak

Name

Email *

Message *