*خواتین، عورتوں، لڑکیوں کے لیکوریا کا مکمل دیسی علاج*
لیکوریا خواتین میں پائی جانے والی ایسی بیماری ہے جو بظاہر تو ایک عام تکلیف کے طور پر تصور کی جاتی ہے لیکن یہ خواتین کے دیگر بہت سے مسائل کا باعث بنتی ہے، لیکوریا کی سب سے واضح علامات میں عام طور پر جنسی عضو سے ہونے والے اخراج میں غیر معمولی اضافہ ہے، عام طورپر اخراج سفید رنگ کا ہوتاہے، اس اس مرض کی کئی اقسام ہیں
لیکوریا خواتین کے حسن و جمال اور صحت کو نقصان پہنچاتا ہے، اس سے متاثرہ خواتین کی کمر اور ٹانگوں میں درد اور پٹھوں میں کچاؤرہتاہے، اسکے علاوہ قبض، معدہ میں تیزابیت اور ہاتھ پاؤں کے تلوے جلنا عام علامات ہیں یہ نسخہ ہر قسم کے لیکوریا کے مرض میں فائدہ مند ہے
*نسخہ الشفاء :*
اجوائن دیسی 50 گرام،
فلفل سیاہ 20 گرام،
پودینہ خشک 30 گرام،
سونٹھ 20 گرام،
تیزپات 20 گرام،
اسگندھ ناگوری 20 گرام،
گوند کیکر 20 گرام
*ترکیب تیاری :*
تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں۔
*مقدار خوراک :*
آدھا چمچ چائے والا صبح اور رات کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد تازہ پانی کیساتھ پندرہ دن استعمال کریں۔
*فوائد :*
ہر قسم کے لیکوریا، سیلان الرحم کیلئے مکمل علاج ہے مزید یہ نسخہ لیکوریا اور لیکوریا کی وجہ سے ہونے والی دوسری خرابیاں بھی ٹھیک کرتا ہے، جیسا کہ جسمانی کمزوری، جوڑوں اور ٹانگوں کا درد، پٹھوں میں درد اور کھینچاؤ، لیکوریا خواتین کی عمر کے کسی بھی حصے میں متاثر کرسکتاہے اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ خواتین میں بانجھ پن اور ہڈیوں کی کمزو ری جیسے مسائل کا باعث بنتاہے اس لیے لیکوریا کو سنجید گی سے لینا چاہیے ورنہ اس سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں یہ موذی مرض تو نہیں ہے مگر لیکو ر یا سے نجات کے لیے خوراک میں تبدیلی کا کردار اہم ہے اس تبدیلی کا مطلب ہے کہ نقصان دہ غذا کو خوراک میں سے نکال کر ایسی غذا ؤں کو خوراک میں شامل کریں جو فائدہ مند ہوں بعض اوقات ان مسائل سے ہار مونز کی خرابی جیسا مسئلہ بڑھ جاتا ہے، جس سے مزید پیچید گیاں جیسے حیض کے ایام کی بے قاعدگی، چہرے اور جسم پر غیر ضروری بال، چڑ چڑا پن، بے خوابی، ٹینشن، تیزی سے بڑھتا ہوا پیٹ اور معدے کی خرابی بڑھ جاتی ہیں۔
*پرہیز*
آلو، گوبھی، بندگوبھی، شملہ مرچ، اروی، بھنڈی توری، مونگرے، مٹر، بڑاگوشت، سری پائے، کلیجی، دال چنا، دال ماش، ارہر کی دال، تمام مشروبات، کولڈڈرنکس و غیرہ، ٹھنڈاپانی اوربرف، ٹھنڈا دودھ، سیب، کیلا، مالٹا، کینو، ہرطرح کی، تلی ہوئی اورفرائی چیزیں، چاو ل، پنیر، چیز، تمام بیکری آ ئٹم ہرطرح کی، سفید چنے، نان، خمیری، روٹی، چائے اور گرین ٹی، کھٹی اور چٹپٹی چیزیں، بناسپتی گھی، کارن آئل، آئل بنولہ، سویا بین آئل، مونگ پھلی، ملوک، فالسہ، جامن، چقندر، لوبیاسفید اور سرخ، تمام کھٹے میٹھے پھل، املی، آلو بخارا، تربوز، کانجی، دھی بھلے، آلو چنے، کھٹی لوکاٹ، سموسے، پکوڑے، چائے رس، باقر خانی ، چائنیز کھانے، نوڈلز ، پاستہ، برگر، شوارما، وغیرہ
*مفید اشیاء*
دیسی آٹے کی روٹی،انڈہ آملیٹ اور اُبلاہوا انڈہ، میٹھا انڈہ، ہاف فرائی اندہ، سرسوں کاساگ، پالک، پودینے کی چٹنی، پیاز، میتھی، کریلے، شلجم سفید اور پیلے، گا جر کا سالن، کالے چنے شوربہ والے، بکرے کاگوشت شوربے والا، دیسی مرغی کا گو شت، فارمی مرغی کا گوشت، تیتر، بٹیر، مچھلی، لوکی، بکرے کے گوشت والا پلاؤ، نیم گرم دودھ،بکری کا دودھ، اونٹنی کا دودھ، ٹینڈے، گھیاکدو، حلوہ کدو، گھیاتوری، ٹماٹرپیازکا سالن، دیسی مرغی شوربے والی، شہد خالص، کھیرا، مولی، گاجر، دہی، تازہ مکھن
*خشک میوہ جات*
میٹھا بادام، اخروٹ (دو سے زیادہ نہیں) تل سفید، کشمش، چلغوزے، ناریل خشک، کاجو، انجیر
*مربہ جات*
آملے کا مربہ، ہڑہڑ کا مربہ، گلقند، گاجر کا مربہ، ادرک کا مربہ
*پھل*
میٹھا آم، آڑو، میٹھا انگور، پپیتہ، شہتوت، گنا، خربوزہ، انناس، گرما، سردا، خوبانی، میٹھی لوکاٹ، امرود بغیر بیج، ناشپاتی، عناب، کھجور
*قہوہ جات*
پودینے کا قہوہ، ادرک کا قہوہ، دارچینی کا قہوہ، کالے زیرہ کا قہوہ، اجوائن کا قہوہ
*میٹھا*
سوجی کاحلوہ دیسی گھی میں تیارشدہ، گاجر کا حلوہ، گاجر کی کھیر، چاول کی کھیر، فرنی، گڑوالے چاول زردہ، گندم کا دلیہ دودھ میں تیار شدہ، سویاں
*روغنیات*
روغن بادام، روغن سرسوں، روغن تل، روغن زیتون، روغن کلونجی

0 Comments