Recents in Beach

دمہ اورکھانسی کیلئےلاجواب شربت خاص

دمہ اورکھانسی کیلئےلاجواب شربت خاص
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو خوش رکھے اور اسی طرح آپ سے دین و دنیا کے کام لے (آمین) ماہنامہ عبقری کا مستقل قاری ہوں‘ بہت اچھا اور بہترین رسالہ ہے اور اس کی ترتیب بھی بہت زبردست ہے۔ میرے پاس کچھ نہایت خاص نسخہ جات ہیں جن کو میں نے بہت سے لوگوں کو استعمال کروایا اور ہمیشہ سوفیصد رزلٹ ملا‘ یہ نسخہ جات میں قارئین عبقری کو ہدیہ کرتا ہوں۔شربت خاص:دمہ اور کھانسی کیلئے لاجواب نسخہ حاضر خدمت ہے:ھوالشافی: گودہ املتاس سوگرام‘ عناب سوگرام‘ ملٹھی پچاس گرام‘ چھوٹا شہد خالص ایک کلو‘ پانی ڈیڑھ کلو‘ امرت دھارا دو تولہ۔ (امرت دھارا بنانے کا نسخہ: ست پودینہ ایک تولہ‘ ست اجوائن ایک تولہ‘ کافور دو تولہ) ترکیب تیاری: پہلی تین ادویہ کو ڈیڑھ کلو پانی میں خوب جوش دیں‘ حتیٰ کہ باقی پانی ڈیڑھ پاؤ رہ جائے تو چھان لیں‘ پھوگ پھینک دیں اور پانی میں شہد ڈال کر نرم آنچ پر پکائیں حتیٰ کہ پانی جل جائے اور شہد رہ جائے تو چھان کر بوتل میں رکھیں‘ ٹھنڈا ہونے پر امرت دھارا دو تولہ ملالیں۔ مقدار خوراک: دو چمچ صبح و شام چاٹ لیں۔ کھانسی‘ چیسٹ الرجی‘ گلے میں خراش‘ انفیکشن دمہ وغیرہ میں بہت مفید ہے۔ بنائیے اور محترم حکیم صاحب اور مجھے اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں جن کی طفیل یہ نسخہ خاص آج عام کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

Search This Blog

Blog Archive

مضامین

Pages

Formulir Kontak

Name

Email *

Message *