پاخانے میں خون بہت عام بیماری ہے۔
یہ مسئلہ تقریباً ہر شخص (خواتین و حضرات) کو زندگی میں کم از کم چند بار ضرور پیش آتا ہے۔ پاخانے میں خون آنے کو اکثر اوقات بواسیر کہا اور سمجھاجاتا ہے لیکن ضروری نہیں کہ ہر حالت میں ایساہی ہو۔ اس لئے کہ اس کے علاوہ بھی کئی بیماریاں اس کا سبب بن سکتی ہیں۔پاخانے میں خون آنے کا سبب زیادہ تر غذائی بے اعتدالی ہوتی ہے تاہم بعض اوقات یہ کسی پیچیدہ بیماری کی علامت بھی ہو سکتا ہے۔ایسی بیماریوں میں بڑی آنت کا کینسر خصوصی طورپر قابل ذکر ہے۔
پاخانے کے خون کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں سب سے عام وجہ بواسیر اور اینل فشر ہیں۔ دیگر وجوہات میں بڑی آنت اور مقعد کے کینسر آنتوں کی سوزش ؛ بڑی آنت کا انفیکشن (فوڈ پوائزننگ وغیرہ) اورخون کی نالیوں کی بیماریاں زیادہ عام ہیں۔
*کل کی پوسٹ کا بقیہ حصّہ*
*علاج* :
جیسا کہ پہلے بتایا جا چکا ہے‘ پاخانے میں خون کی مختلف اقسام ہیں۔ جن کی وجوہات غذائی بے اعتدالی سے لے کر کینسر جیسی مہلک بیماریاں تک ہو سکتی ہیں۔ اگر کسی شخص کو ایک بار معمولی مقدار میں خون آئے اور پھر کبھی نہ آئے (خاص طورپر پاخانہ سخت ہونے یا مرچ مصالحہ والی غذائیں زیادہ استعمال کرنے کی صورت میں) توبالعموم زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔غذا میں پھلوں ؛سبزیوں ؛ فائبر(چوکر والا آٹا ‘بران بریڈ وغیرہ) کا استعمال بڑھانے سے بالعموم مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ اگر زیادہ خون آئے تواس شعبے کے ڈاکٹر سے یا کسی ماہر جنرل سرجن سے رجوع کرنا چاہیے۔
بواسیر کا ابتدائی طورپرعلاج انجکشن یاربڑبینڈ سے کیا جاتا ہے۔اگر یہ زیادہ بگڑ جائے تو پھر سرجری کی ضرورت پڑتی ہے ۔اسی طرح ’’اینل فشر‘‘ کا ابتدائی طور پر علاج دواؤں یا انجکشن سے کیا جاتا ہے۔اس کے 40-30فی صد مریضوں میں سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔آنتوں کی سوزش اور انفیکشن کا علاج عام طور پر ادویات سے ہی کیا جاتا ہے اور سرجری کی ضرورت بہت کم پڑتی ہے۔فسچولا‘ بڑی آنت اور مقعد کے کینسر اورکچھ دیگر بیماریوں کا علاج صرف دواؤں کی بجائے سرجری یاکچھ دیگر طریقوں سے کیا جاتا ہے ۔
ہمیں صاف سُتھری اور متوازن غذا کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔ غذا میں فائبر کی مقدار کو بڑھانا چاہیے۔سبزیاں ‘ پھل‘ تازہ دودھ اور گوشت کامتوازن استعمال کرنا چاہیے۔کھانوں میں صفائی کاخاص خیال رکھنا چاہیے ۔
مرغن غذاؤں کا بے تحاشا استعمال اور لمبے عرصے تک فاسٹ فوڈ اورڈبہ بند خوراک کھانے سے یہ بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں ۔
غلط علاج کی وجہ سے انتہائی پیچیدہ شکل اختیار کرلیتی ہیں جس کی وجہ سے ان کا صحیح علاج بہت مشکل اور مہنگا ہوجاتا ہے۔وہ ان سب بیماریوں کو عام طو رپر بواسیر ہی کہتے ہیں اور ان سب کا علاج ایک ہی طرح سے کرتے ہیں۔ جب بیماریاں مختلف نوعیت کی ہیں تو لامحالہ ان کا علاج بھی مختلف ہوگا۔لہٰذا ایسے لوگوں سے محتاط رہنا چاہیے اور صرف مستند طبیب سے ہی رجوع کریں ۔
نوٹ : کسی بھی قسم کے پرانے سے پرانے بواسیر کے لئے ہمارے یہاں مجرب المجرب نسخہ موجود ہے۔ضرورتمند رابطہ کرسکتے ہیں۔
*بواسیر*
بواسیر مقعد میں موجود خون کی نالیوں کے سائز میں اضافے کا نام ہے۔اس کی وجوہات موٹاپا ؛ خاندانی اثرات ؛ حمل اور بڑھاپا ہو سکتے ہیں۔خون کی نالیاں سائز میں بڑھنے پر پاخانے کی رگڑ سے آسانی سے بلیڈ کرنا
(ان سے خون آنا) شروع کردیتی ہیں اور کبھی کبھی پاخانے کے راستے باہر نکلنا بھی شروع ہوجاتی ہیں۔
*اینل فشر*
بعض اوقات مقعد میں لمبائی کے رُخ پرایک زخم بن جاتا ہے جسے " اینل فشر " کہا جاتا ہے۔ اس کی زیادہ عام وجہ پاخانے کا سخت ہونا ہے۔حاملہ خواتین میں ایسا زچگی کے بعد بھی ہوسکتا ہے۔
*کینسر*
بعض اوقات پاخانے کے مقام یعنی مقعد میں کینسر ہوجاتا ہے۔ اس وجہ سے بھی پاخانے میں سرخ تازہ خون آسکتا ہے۔
*علامات :*
_پاخانے میں خون آنے کی کئی شکلیں ہوسکتی ہیں جو درج ذیل ہیں :_
سرخ رنگ کا تازہ خون جو پاخانے سے پہلے ؛ بعد میں یا اس کے ساتھ آسکتا ہے۔اس کی بڑی بڑی وجوہات بواسیر ؛ اینل فشر اور اینل کینسر ہیں۔
جما ہوا یعنی لوتھڑوں کی شکل میں خون۔ایسا خون عام طور پر کسی پیچیدہ بیماری کی علامت ہوتا ہے۔ اکثر اوقات یہ بڑی آنت کے آخری حصے کے کینسرکی وجہ سے آتا ہے۔ اگر ایسا ہو تو فوراً کسی مستند ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
پیچش کے ساتھ خون آنا۔ پیچش کے ساتھ خون عام پرآنتوں کی سوزش ؛ انفیکشن یا فوڈ پوائزننگ کی صورت میں آتا ہے ۔اس صورت میں بھی فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہئے ۔
کالے رنگ کا پاخانہ آنا۔ یہ بھی پیچیدہ امراض کی علامت ہے ۔ اس لئے مریض کو بلا تاخیر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔
لگاتار زیادہ مقدار میں خون آنا یہ انتہائی سنجیدہ اور جان لیوا صورتحال ہوتی ہے جو اکثر بڑی آنت کے اندرخون کی نالی کے پھٹنے یا معدے کے السر کی وجہ سے پیش آتی ہے۔ اس میں مریض کو فوراً اسپتال پہنچانا چاہیے ورنہ چند گھنٹوں میں مریض کی موت واقع ہوسکتی ہے۔
بچوں میں اس کی سب سے بڑی وجہ ریکٹل پولپ ہے جو بڑی آنت کے آخری حصے میں ایک دانہ ہے۔اس کے ساتھ پاخانے کی رگڑ سے خون بہنے لگتا ہے ۔اس کا علاج انتہائی آسان ہے۔ایک معمولی آپریشن کے ذریعے اس کو نکال دیا جاتا ہے اور دیسی علاج بھی ممکن ہے۔
بواسیر ؛ اینل فشر اور آنتوں کی سوزش جوان لوگوں کو زیادہ متاثر کرتی ہیں جبکہ 40 سال سے زائد عمر کے لوگوں میں بڑی آنت اور مقعد کے کینسر کی شرح زیادہ ہوتی ہے ۔

0 Comments