Recents in Beach

سرعت انزال پر تشفی بخش تشخیص اور علاج


سرعت کے معنی
تیزی جلدی طب میں یہ لفظ حرکت نبض اور حرکت تنفس کے ساتھ بطورِ صفت بولا جاتا ہے

انزال کے معنی

یے لفظ نازل سے نکالا گیا ہے جس کے معنی اترنا ہے نیچے آنا اوپر سے نیچے گرنا طبی زبان میں منی کا خارج ہونا منزل ہونا بھی اسی سے نکالا گیا ہے

اطباء کرام کی متفقہ معلومات

انزال کی دو صورتیں ہیں

1 طبعی
2 غیر طبعی

مردانہ قوت میں ضعیف کا چوتھا سبب سرعت انزال ہے جو ایک ایسی علامت ہے جس سے مباشرت میں قبل از وقت طبعی مدت سے قبل انزال ہوجاتا ہے

1 طبعی انزال
مباشرت میں انزال کی طبعی مدت عام طور پر دو تین منٹ سے پانچ منٹ تک ہو سکتی ہے یا زیادہ سے زیادہ دس منٹ تک ہو سکتی ہے چونکہ مباشرت کا اصل مقصد اولاد پیدا کرنا یا صحت کے لئے اخراج منی کرنا ہوتا ہے اس لئے یہی مدت امساک تندرست انسان کے لئے کافی ہے اس سے زیادہ امساک پیدا کرنا نقصان کا سبب بنتا ہے

2 غیر طبعی انزال
طبعی مدت سے پہلے انزال ہوجاۓ یعنی مباشرت میں دخول کے ساتھ ہی فورً منی کا خارج ہوجاۓ یا دخول سے پیشتر ہی انزال ہوجاۓ یا مباشرت کے خیال یا خوبصورت شکل دیکھنے کے ساتھ انزال ہوجاۓ یا فحش وڈیو یا فون پر سیکس کی بات کرتے ہوئے انزال ہوجاۓ تو یہی صورت سرعت انزال میں شمار کی جاتی ہے یہی صورت قابل علاج ہے یہی صورت بڑھ کر ضعیف باہ کا سبب بنتی ہے اس صورت کی مین خرابی یہ بھی ہے کہ عورت کی تسلی نہیں ہوتی اور مرد سے نفرت کرنے لگتی ہے یہی وجہ ہے اکثر گھرانوں میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں

سرعت انزال کے مریض شرمیلے تنہائی پسند خوفزدہ طبیعت کے مالک ہوتے ہیں
اس کے علاوہ سرعت انزال کا مریض ہمیشہ امساکی ممسک ادویات کا متلاشی ہوتا ہے اگر سرعت انزال کا مریض ممسک ادویات استعمال کرکے مدت انزال کو طول کرنا چاہے گا تو ایسی صورت میں مرض مزید پیچیدہ ہوگا جس کا سخت نقصان ہونے کا امکان پیدا ہوجاۓ گا اول مادہ منویہ میں ضعیف پیدا ہوگا مادہ منویہ کی پیدائش میں کمی واقع ہوجاۓ گی عضو مخصوص میں استرخار چوتھے فالج کا خطرہ پیدا ہوجائے گا کیونکہ سرعت انزال کے مریضوں کے گردہ مثانہ عضو مخصوص پر اعصاب کا دباؤ ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اکثر سرعت انزال کے مریضوں کا عضو مخصوص دائیں بائیں جانب گرا ہوا ہوتا ہے کیونکہ اکثر سرعت انزال کے مریضوں یا عام معالج کو پتا ہی نہیں ہوتا کہ اس کو چوتھا فالج ہوا ہے کیونکہ سرعت انزال کے مریضوں کو انتشار وشہوانی خیال جلد آتے ہیں یوں اعصاب کی حرکت متحرک ہوجاتی ہے جس سے عضو مخصوص میں حرکت پیدا ہوجاتی ہے مریض سمجھ رہا ہوتا ہے کہ میری شہوت کی قوت عروج پر ہے وہ یے نہیں جانتا کہ جس کو وہ عروج سمجھ رہا ہے اس پر جلد زوال آنا ہے
عضو مخصوص پر اعصاب کا دباؤ ہوتا ہے اگر درست وقت پر علاج نہ کیا جائے تو یہی چھوتے فالج کا سبب بنتا ہے یہی وجہ ہے کہ سرعت انزال کے اکثر مریضوں کا عضو تناسل الٹی سیدھی جانب گرا ہوا ہوتا ہے یہی وہ زوال ہے جو آگے چل کر ضعیف باہ اور عضو تناسل کے بے حس ہوجانے کا سبب بنے گا
سرعت انزال کے مریضوں کو ایک بار اگر انزال ہوجاۓ تو دوسری بار صرف حسرت ہی باقی رہتی ہے کیونکہ دوسری بار کے لئے اعضاء قابل نہیں ہوتے نا ہی منی ہوتی ہے اگر غلط ادویات کے استعمال سے دوسری بار مباشرت کی جائے تو یے بہت ہی زیادہ نقصان کا سبب بنے گی کیونکہ منی نا ہونے سے عضو سے خون نکلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
سرعت انزال کوئی پیچیدہ مرض نہیں ہے البتہ اس مرض کی درست تشخیص ہی سے اس مرض کو جڑ سے ختم کیا جا سکتا ہے
مرض سرعت انزال کا علاج بڑا صبر آزما کام ہے
مریض اور معالج دونوں کو صبر کرنا پڑتا ہے
مریض کو علاج سے پہلے تمام غلط کام سے منع کرنا چاہیے ساتھ ساتھ جلد سونے کی بھی تلقین کریں برے ماحول میں جانے سے روکنا ہوگا یے سب کوشش مریض کو خود کرنی ہوگی جب تک مریض کا ماحول تبدیل نہیں ہوگا اس وقت تک علاج مشکل ہوگا
معالج کو چاہیئے کہ وہ علاج کے وقت زیادہ سے زیادہ ٹائم بتائے یہ نا کہہ کہ جی آپ کا علاج چند روز یا چند دنوں میں ٹھیک ہوجائے گا اس طرح کہنے سے مریض جلد معالج اور علاج سے باغی ہوجائے گا
معالج کم از کم دو سے تین ماہ کا وقت بتائے کیونکہ سرعت انزال کا مرض جلد صحتياب نہیں ہوتا باقی قدرت جسے چاہے جلد سے جلد صحتياب کر سکتا ہے

سرعت انزال کے مریضوں کو اکثر معالج غلط ادویات وکشتہ جات استعمال کراتے ہیں
جس میں مغلظ ومولد منی کشتہ جات کا بیدریخ استعمال بھی کیا جاتا ہے جوکہ قطعاً درست نہیں کیونکہ سرعت انزال کے مریضوں معدہ جگر قبض اور سوزش ورم جیسے امراض ہوتے ایسی صورت میں کشتہ جات یا مغلظ ومولد ادویات نافع نہیں ہوں گی

کشتہ قلعی
کشتہ جست
کشتہ نقرہ
سہہ دھاتہ
مرگانگ
وغيره وغيره

سرعت انزال کے مریضوں کو اس طرح کے کشتہ جات یا مغلظ ومولد نسخہ جات دینا مرض کو مزید پیچیدہ بنائیں گے

سرعت انزال کے مریضوں کے ماحول کو بھی لازم مدنظر رکھیں کیونکہ ہم نے اکثر دو قسم کے مزاج والے مریضوں کو سرعت انزال میں مبتلا پایا

01 گرم خشک مزاج والے
02 سردخشک مزاج والے

گرم خشک مزاج والے مریضوں کا عضو مخصوص سیدھی جانب گرا ہوا ہوتا ہے

سردخشک مزاج کے مریضوں کا عضو مخصوص الٹی جانب گرا ہوا ہوتا ہے

ایسی حالت میں بغیر کشتہ جات اور بغیر مغلظ ادویات کے ہی علاج کرنا بہت مفید ثابت ہوتا ہے

ایسے مریضوں کے لئے سب سے زیادہ مفید سوزش و ورم ختم کرنی والی ادویات جو گرم تر مزاج کے سفوف مفید ہوتے ہیں یہی سفوف ان کے لئے مغلظ ومولد منی ثابت ہوں گے

اول تو سرعت انزال کے مریضوں کے معدہ جگر کی اصلاح کی جائے جس کے لئے

میرے تجربہ میں یے نسخہ انتہائی مفید ثابت ہوا ہے

10 گرام ہلدی
50 گرام سونٹھ
25 گرام افسنتین
15 گرام ریوند خطائی
25 گرام سونف
10 گرام لوبان
25 گرام نوشادر
10 گرام فلفل سیاہ

سب کا الگ الگ سفوف بناکر پھر مکس کرکے فل سائز کیپسول بھرلیں ایک سے دو کیپسول دن میں تین بار تازہ پانی سے دیں

ساتھ یے نسخہ بھی استعمال کرائیں

حب طلسم جمالی

50 گرام رائی
05 گرام جمال گھوٹہ مدبر

دونوں کا سفوف بناکر پھر مکس کرکے اس میں پانچ چمچ پانی ڈال کر کھرل کریں جب گولیاں بنانے کے قابل ہوجائے تو حب بقدر فلفل سیاہ بنالیں
استعمال خوراک دو گولیاں صبح شام دودھ یا پانی سے استعمال کریں

نوٹ جمال گھوٹہ مدبر کا طریقہ

حسبِ ضرورت جمال گھوٹہ لیکر اس کا مغز نکال کر اس کو کھرل کریں بعد از آب لیموں ایک چمچ سے کھرل کریں جب پیسٹ گوندے ہوئے آٹے کی طرح گاڑھا ہوجائے تو اس پیسٹ کو سفید کاغذ میں لپیٹ کر کسی وزنی ٹیبل یا دیگر وزن دار چیز کی نیچے دبا کر گھنٹہ ڈیڑھ کے لئے رکھیں اس طرح جمال گھوٹہ میں موجود اسہالی روغن کاغذ کی میں جذب ہوجائے گا بعد از اس پیسٹ کو نکال لیں اسی طرح جدید ترکیب اپنا کر دو سے تین بار عمل کریں بعد رائی کے ہمراہ شامل کریں

فوائد
دائمی قبض
سوداء سے پیدا ہونے والے امراض
جوڑوں کا درد
معدہ و آنتوں کا خمیر تعفن
سوداوی رسولیاں گٹھلیاں
بریسٹ میں پیپ والی رسولیوں کے لئے مفید ہے
سوداوی پھنسی پھوڑے الرجی خارش جلد کی خشکی کے لئے مفید ہے

دماغی خشکی کو ختم کرتا ہے
کانوں میں طرح طرح کی آواز آنا کے لئے مفید ہے

ذکاوت حس سرعت انزال
دائمی قبض کی وجہ سے قطرے آنا احتلام ہونا کے لئے بھی مفید ہے
فطری امساک پیدا کرتا ہے

نوٹ ڈیڑھ دو ماہ بعد مغلظ ومولد منی مقوی اعضاء رئیسہ وشریفہ ادویات دیں تاکہ جسم میں مزید اعضاء کو طاقت ملے قوت مدافعت پیدا ہو۔
اگراپ کسی اچھے معالج کے تلاش میں ہے تو بلاجھجک بغیر شرمائے آپ کا بڑا یا چھوٹا بھائی سمجھ کر رابطہ کیجئیے

Post a Comment

2 Comments

  1. میں آپ سے مشورہ کرنا چاہتا ہوں

    ReplyDelete
  2. آپ کے مضمون پڑھ کر بہت
    +7895017871 خوشی ہوئی یہ میرا نمبر ہے اس میں واٹسپ ایمو دونوں ہے امید کرتا ہوں آپ مجھ سے بات کرنگے

    ReplyDelete

Search This Blog

Blog Archive

مضامین

Pages

Formulir Kontak

Name

Email *

Message *