Recents in Beach

بقرعید پوسٹ خاص گوشت ہضم کرنے مردوں عورتوں کے پوشیدہ امراض ٹائیفائیڈ جوڑوں کمر کے درد کا علاج ۔۔ تین بیماریاں

السلام و علیکم حکیم سنیاسی آپکی خدمت میں حاضر ہے
(بقرعید پوسٹ خاص گوشت ہضم کرنے مردوں عورتوں کے پوشیدہ امراض ٹائیفائیڈ جوڑوں کمر کے درد کا علاج)
1۔ہاضم بہترین قبض کشاء بھی انشاءاللہ
ھوالشافی ادرک خشک۔ریوندچینی۔اور میٹھا سوڈا ہر ایک چیز برابر وزن لے لیں جتنی بنانی ہو سستی پھکی ہے
مثال کے طور پر ادرک خشک کا سفوف 50گرام
ریوندچینی(زیادہ پرانی نہ ہو) کا سفوف 50گرام
میٹھا سوڈا 50گرام
ترکیب تیاری ادرک خشک اور ریوند چینی کو پہلے اچھی طرح مکس کرکے میٹھا سوڈا آخر میں ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں محفوظ رکھیں کسی ہوا بند ڈبے میں(بہتر ہے شیشے کا جار یا ڈبہ وغیرہ ہو)ہوا اور نمی سے بچائیں
خوارک آدھا سے 1چمچ چائے والا حسب طبیعت حسب مزاج استعمال کریں کھانے کے بعد
فوائد معدے کی پرانی سے پرانی گیس تبخیر کیلئے قبض کیلئے جوڑوں کمر کے درد کیلئے خواتین میں خون کی کمی دور کرنے چھائیاں دور کرنے کیلئے خواتین کے ہارمونز مسائل کیلئے آزمودہ تجربہ شدہ ہے انشاءاللہ بے ضرر نسخہ ہے
بقر عید پر گوشت کھا کر یہ پھکی استعمال کریں انشاءاللہ ہاضمہ ہوگا ہاضمے کے مسائل سے بچ جائیں گے انشاءاللہ
سستی آسان لاجواب پھکی ہے سب بنا سکتے بس ہر چیز بہترین حالت میں لے کر بنائیں سب ہم وزن

2۔ٹائیفائیڈ بخار اور مردانہ کمزوری کیلئے تجربہ شدہ نسخہ
ھوالشافی 1کلو بڑا گوشت لیں۔ چھوٹی چھوٹی بوٹی اس کی بنالیں اس میں ایک چھٹانک ادرک اور ایک چھٹانک لہسن کوٹ کر اس کو دھونا نہیں اور کوئی بھی چیز نہیں ڈالنی یہ گھوٹ کر اس کو دھیمی دھیمی آنچ پرپکا لیں شام کو کھانا ہے روٹی نہیں کھانی۔ اس کے بعد تین کپ دودھ پتی پی لیں۔ یہ عمل کم از کم تین دن کریں۔اگر بخار نہ بھی ہو تو یہ مردانہ طاقت کیلئے بھی بہت زبردست ہے۔ تجربہ شدہ نسخہ ہے

3۔نسخہ ایک فوائد بے شمار
ھوالشافی چھوٹی سبز الائچی بہترین موٹی 250گرام
میتھرے(جو اچار میں ڈالتے ہیں)موٹے سخت بیج پیلے رنگ کے ہوتے ہیں 250گرام
ترکیب تیاری دونوں کو الگ الگ کوٹ پیس کر بالکل باریک کر لیں اور ملا لیں دوا تیار ہے انشاءاللہ
خوراک 1چمچ صبح شام یا صبح دوپہر شام حسب طبیعت حسب مزاج حسب مزاج حسب عمر استعمال کریں دودھ یا پانی سے کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے انشاءاللہ آپ کو ان سب امراض میں بہت مفید ثابت ہوگا
معدے کی گیس تبخیر قبض معدے کے امراض کیلئے
جوڑوں کے درد کے مایوس مریضوں کیلئے لاجواب تحفہ ہے
ازدواجی زندگی میں کمی کمزوری پریشانی کا شکار مردوں کیلئے خاص تحفہ ازدواجی خوشیاں بحال ہونگیں انشاءاللہ
بے اولادی میں مبتلا مرد عورت چند ماہ اس دوا کا باقاعدگی سے استعمال کرلیں تو انشاءاللہ بے اولادی کا خاتمہ ہوجاتا ہے مردوں میں خاص طور پر سپرمز کی کمی کو دور کرتا ہے اور فوائد سنیں
پرانی سے پرانی بواسیر کسی قسم کی ہو خونی بادی موہکے والی یہاں تک کہ جو آپریشن کروا کر بھی صحت یاب نہ ہوئے ہوں یا دوبارہ ہوگئی ہو ان سب کیلئے تجربہ شدہ نسخہ ہے کچھ عرصہ استعمال سے ہمیشہ کیلئے انشاءاللہ اس بیماری کا خاتمہ ہوجائے گا انشاءاللہ
ڈسک پرابلم کمر درد وغیرہ کے مسائل کیلئے بھی بہت مفید
خواتین کی اندرونی ورم انفیکشن پرانی سے پرانی لیکوریا ایام کے مسائل ہپس کولہوں کا بڑھ جانا ان سب کیلئے بہت مفید تجربہ شدہ ہے انشاءاللہ

نوٹ آسان تجربہ شدہ نسخہ جات عرض کیے ہیں کوشش کی ہے کہ آپکی عید بہت اچھی گزرے انشاءاللہ گوشت کھائیں بتائی گئی آسان سستی تجربہ شدہ نسخہ پھکی استعمال کریں انشاءاللہ ہاضمہ کے مسائل سے محفوظ رہیں اور بڑے گوشت سے ٹائیفائیڈ اور مردانہ کمزوری کا علاج اب اس پوسٹ میں اس لئے عرض کیا کہ جو گوشت نہیں لے کر کھا سکتے ان کے گھر میں بھی انشاءاللہ عید پر گوشت آئے گا اگر کسی کا ازدواجی مسئلہ ہے تو وہ بھی گوشت کے ذریعے انشاءاللہ ٹھیک ہوجائے تاکہ اجڑے گھر آباد ہوں میاں بیوی میں محبت بڑھے اور خواتین کے امراض جوڑوں کمر کے درد وغیرہ کیلئے بھی عرض کیا تاکہ یہ پوسٹ سب کیلئے مفید ثابت ہو انشاءاللہ

Post a Comment

0 Comments

Search This Blog

Blog Archive

مضامین

Pages

Formulir Kontak

Name

Email *

Message *