*ھارمونی (برائے افزائش سپرم سیلز و قوّت باہ*
( برائے اطباء کرام )
سپرم سیلز کی افزائش کرتا ہے. جن افراد کے سپرم سیلز کی بناوٹ میں مسئلہ ہو جیسا کہ دو مونہہ ہونا یا دُم میں طاقت نہ ہونا کہ سپرم سیل صحیح طور پر حرکت کر سکے، تعداد میں کمی ہونا وغیرہ کے لئے لاجواب ہے.
یہ نسخہ جسم میں مردانہ ھارمون ٹیسٹوسٹیران کی مقدار میں زبردست اضافہ کرتا ہے.
ٹیسٹوسٹیران کا کام ایک طرف تو جسم کے بال، پٹھوں اور ہڈیوں کی بڑھوتری اور مضبوطی ہے جبکہ دوسری طرف نا صرف کہ سپرم سیلز کے بننے میں اہم کردار ادا کرتا ہے بلکہ مردانہ جنسی قوت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے.
جسم میں ٹیسٹوسٹیران ھارمون کی کمی سے نہ صرف کہ سپرم سیلز بننے کا عمل متاثر ہوتا ہے بلکہ مردانہ طاقت و مردانہ وجاہت میں بھی کمی واقع ہو جاتی ہے. خصیتین لاغر عضوِ تناسل ڈھیلا و کمزور ، عضوِ تناسل کی بڑھوتری میں مسائل کا سامنا، نا مکمل انتشار، وظیفہ زوجیت میں بے رغبتی، دل و دماغ میں خوف بیٹھ جانا، مردانہ خصائل جیسے بہادری و دلیری کا ختم ہو جانا، جسم کی مضبوطی ختم ہو جانا، بال بڑھنے کی رفتار کم واقع ہو جانا وغیرہ شامل ہیں .
نسخہ ہذا نہ صرف کہ سپرم سیلز کی افزائش میں زبردست اضافہ کرتا ہے بلکہ مردانہ خصائل میں بھی بڑھوتری کا باعث بنتا ہے جس سے جنسی قوّت سے متعلقہ مزکورہ بالا مسائل بھی حل ہو جاتے ہیں.
ھوالشافی.
ثعلب مصری ایک تولہ
ثعلب پنجہ ایک تولہ
پنبہ دانہ ایک تولہ
آرد سنگھاڑا ایک تولہ
خارخسک ایک تولہ
جوہر خصیہ بُز ایک تولہ
جوہر مغز نر بُز ایک تولہ
جوہر مغز کرنجشک نر ایک تولہ
کشتہ چاندی مرکب ایک تولہ
کشتہ مروارید ایک تولہ
کشتہ شاخ مرجان ایک تولہ
چھلکا اسبغول پانچ تولہ
کوزہ مصری دس تولہ
ماسوائے چھلکا اسبغول کے سب اشیاء الگ الگ سفوف کر لیں. بعد ازاں چھلکا اسبغول سمیت سب اشیاء آپس میں مکس کر لیں.
روزانہ پانچ سے دس گرام سفوف کی آدھا کلو دودھ میں کھیر بنا کر تناول فرمائیں.
ناشتہ اسی کھیر کا کریں یا ناشتہ سے دو گھنٹہ بعد.
نسخہ ہذا تھوڑا سا مہنگا اور محنت طلب ہے. مگر اس سے حاصل شدہ نتائج کے آگے محنت و قیمت کچھ بھی نہیں.

0 Comments