مکرمی و محترمی جنا ب طارق محمود صاحب السلام علیکم !جنا ب والا نظر بد دور کرنے کا ایک عمل بھیج رہا ہو ں۔ امیدہے عبقری کے قارئین کو اس سے ضرور فائدہ ہو گا۔ یہ عمل میرے معمولات میں شامل ہے اور کسی قسم کے شک و شبہ سے مبرا ہے ۔
سب سے پہلے اس آیت مبا رکہ ” وَمَآ اَنفَقتُم مِّن نَّفَقَۃٍ اَونَذَر تُم مِّن نَّذرٍ فَاِنَّ اللّٰہَ یَعلَمُہ‘ط وَمَا لِلظّٰلِمِینَ مِن اَنصَارٍط“ (سورئہ بقرہ آیت نمبر 270 )کی زکوۃ 11
د ن تک ادا کریں اور یہ عمل نو چندی جمعرات کو شروع کریں ۔ 313مر تبہ ہر روز مندرجہ بالا آیت، اول آخر 11 مر تبہ درود شریف گیا رہ دن تک مسلسل پڑھیں ۔ گیا رہ دن کی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد یہ عمل کام کرنے لگ جائے گا۔ اس کے بعد گیا رہ گیا رہ مرتبہ پڑھ کر دم بھی کر سکتے ہیں اور تعویذ بھی بنا کر دے سکتے ہیں ۔ نظر خوا ہ کتنی شدید کیو ں نہ ہو فوری اثر کرنے والا عمل ہے ۔
نو ٹ : گیا رہ دن پڑھائی کرکے اس کا ثواب مسلمین، مسلمات، مومنین مومنات اہل بیت رضی اللہ عنہ ، صحا بہ کرام رضی اللہ عنہ اور پوری امت مسلمہ کو بخش دیں اور کچھ مٹھائی بچوں میں تقسیم کرکے دعا کریں ۔
نظر بد دور کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ مریض کے قد کے برا بر 7 عدد دھا گے نا پ لیں اوراس کے بعد 7 مر تبہ مندرجہ بالا آیت مبا رکہ پڑھ کر دھا گہ کو سات گا نٹھیں لگائیں ۔ ہر گانٹھ پرمندرجہ بالا آیت 7 مر تبہ پڑھ کر دم کریں ۔ اسکے بعد دھا گے کوپلا سٹک میں بند کرکے مو چی سے چمڑے میں بند کر وا کر مریض کے گلے میں پہننے کے لیے دے دیں۔ ان شاءاللہ جب تک تعویذ مریض کے گلے میں رہے گا دو با رہ مریض کو کسی قسم کی نظر نہیں لگے گی ۔یہ عمل نظر بد کے لیے انتہائی مجرب المجر ب ہے صر ف ایک مر تبہ آزما کر دیکھ لیں ۔

0 Comments