Recents in Beach

روغن زیتون کے فواءد

                            روغن زیتون

فارسی میں زیت ۔ عربی میں دہن الزیت ۔ انگریزی میں oLive oil درخت زیتون کے پختہ پھلوں کو دبا کرروغن نکالا جاتا ہے رنگ زرد سبزی مائل مزاج گرم اور تر ہے جو لوگ زیتون کا روزانہ استعمال کرتے ہیں ان کو کبھی آنتوں کا مسلہ نہیں ہوتا۔اعصابی تناؤ اور جسم کی اکڑاہٹ میں  بھی زیتون کے تیل کی مالش بہت مفید ہے۔ زیتون کے تیل کی مالش سے کمزور اور پتلے بچے موٹے اور طاقتور ہو جاتے ہیں۔ زیتون کا تیل جسم کی نشونما اور افزائشِ حسن کے لیے بہت اکسیر ہے۔ جلد کی سوزش کی صورت میں متاثرہ مقام پر زیتون کا تیل استعمال کرنے سے سوزش ختم ہو جاتی ہے۔ زیتون کا تیل کسی ڈراپر کی مدد سے سونے سے پہلے دو قطرے آنکھوں میں ڈالنے سے نظر کی کمزوری اور موتیا دور ہو جاتا ہے۔ ایگزیما یعنی خارش جیسی بیماری میں بھی زیتون کے تیل کی مالش بہت مفید ہے۔ بال گرنے جیسی بیماری میں بھی زیتون کے تیل کی مالش بہت مفید ہے اس کے علاوہ انڈے کی زردی اور گرینڈ کیا ہوا لہسن زیتون کے تیل میں ملا کر لگانا بھی بہت مفید ہے۔ بالوں کی سفیدی دور کرنے کے لیے بھی زیتون کا تیل بہت مفید ہے۔ بواسیر کے لیے اونٹ کے کوہان کی چربی اور زیتون کا تیل ہم وزن لے کر دھیمی آگ پر گرم کریں جب دونوں چیزیں یکجان ہو جائیں تو کسی بوتل میں اسے ڈال دیں اور اسے مسوں پر لگائیں اس سے مسے جھڑ جائیں گے۔ لہسن دو عدد،اور روغنِ زیتون آدھا تولہ چولہے پر رکھیں جب لہسن سیاہی مائل ہو جائے تو اس کو چھان لیں اس کے دو سے تین قطرے نیم گرم کر کے روزانہ کان میں ڈالے اس سے بہرا پن اور کان میں خشکی وغیرہ دور ہو جاتی ہے۔ زیتون کا تیل کھانے سے انتڑیوں کو تقویت ملتی ہے اور بھوک بھی بڑھتی ہے۔ سردیوں میں زیتون کا تیل کھانے سے بالوں کی سفیدی ختم ہو جاتی ہے۔ ٹانگیں، بازو، یا پاؤں سو جانے یعنی بے حس ہو جانے کی صورت میں زیتون کے تیل کی مالش بہت فائدہ مند ہے۔ بے خوابی کی صورت میں روزانہ سونے کے وقت روزانہ سر کی روغنِ زیتون سے مالش کریں۔ اگر سردی کی وجہ سے پسلیوں میں درد ہو اور کھانسی بھی آتی ہو تو روغنِ زیتون چار چمچ، کافور دو گرام اور روغنِ تارپین تین چمچ  ان تینوں کو خوب اچھی طرح مکس کر لیں اور رات کو سونے سے پہلے سینے پر اچھی طرح سے اس کی مالش کریں اس سے کچھ ہی دنوں میں آرام آجائیگا۔ پٹھوں کے درد اور کمزوری کے لیے زیتون کے تیل کی مالش بہت مفید ہے۔ سردیوں میں پھٹی ہوئی ایڑیوں کے لیے ایڑیوں کو گرم پانی سے دھو کر ان کو خشک کر کے ان کی دراڑوں میں زیتون کے تیل کی مالش کی جائے ایڑیاں بہتر ہو جائینگی۔ جسم کے کسی بھی حصہ پر چوٹ لگ جائے اور وہ ٹھیک نہ ہو رہا ہو تو اس پر مسلسل زیتون کے تیل کی مالش کی جائے چوٹ ٹھیک ہو جائیگی۔ زیتون کا تیل گرم کر کے اس کو کسی پھوڑے یا دانے پر لگایا جائے تو اس سے پھوڑا پھٹ جائے گا اور اس کا سارا گندا مواد بھی نکل آئے گا۔ زیتون کے تیل کا لگاتار استعمال پیٹ کی کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور انتڑیوں کو بھی صاف رکھتا ہے اور پیٹ میں کیڑے بھی پیدا نہیں ہونے دیتا۔ پیشاب کی جلن دور کرنے کے لیے روغنِ زیتون ایک چمچ انڈے کی سفیدی دو چمچ اور دودھ ایک کپ۔ انڈے کی سفیدی روغنِ زیتون میں ملا کر پھینٹ لیں اور اس میں گرم دودھ شامل کر لیں اور اس کو صبح نہار منہ پی لیں پیشاب کی جلن دور ہو جائیگی۔ جسمانی تھکاوٹ دور کرنے کے لیے بھی زیتون کے تیل کی مالش بہت مفید ہے۔ ٹی بی کے مرض کے لیے اگر صبح، دوپہر شام زیتون کا تیل دو چمچ پی لیا جائے تو ٹی بی کا عارضہ جاتا رہے گا۔ چہرے پر چھائیاں یا جھڑیاں پڑنے کی صورت میں متاثرہ مقام پر زیتون کا تیل لگائیں۔ اگر ہونٹوں پر زیتون کا تیل لگایا جائے تو ہونٹوں کے چھالے ختم ہو جائینگے۔ سر میں زیتون کا تیل لگانے سے حافظہ کبھی کمزور نہیں ہوتا۔ سر میں خشکی ہو جانے کی صورت میں زیتون کے تیل کی مالش کی جائے اس کے بعد سر میں باریک  کنگھی کی جائے تو سر کی خشکی و سکری ختم ہو جائیگی۔ دانتوں کے درد کی صورت میں روغنِ زیتون کی کلیاں کرنا بہت مفید ہے اس سے درد بھی دور ہوتا ہے اور دانتوں میں مظبوطی آتی ہے۔ کسی بھی قسم کی رسولی کی ابتدائی حالت میں اگر زیتون کے تیل کی مالش لگاتار کی جائے تو وہ تحلیل ہو جاتی ہے۔ سانس کی بیماریوں میں بھی روغنِ زیتون کا استعمال بہت مفید ہے۔کسی بھی قسم کے سر درد میں روغنِ زیتون دس گرام دال چینی دو گرام، کافور تین گرام اور نوشادر دو گرام لیں دال چینی اور نوشادر کو پیس کر انکا سفوف بنا لیں پھر الگ سے کافور کو پیس کر اس میں ملا لیں اور اس کے بعد تمام اجزاء کو اچھی طرح سے مکس کر لیں تو جب سر درد ہو تو تھوڑا سا لیپ لے کر ماتھے اور کنپٹیوں پر مالش کریں اس سے سردرد ختم ہو جائیگا۔ فالج اور لقوہ کی صورت میں بھی متاثرہ حصوں پر زیتون کے تیل کی مالش بہت مفید ہے۔ سونے سے پہلے زیتون کے تیل کو دودھ میں ملا کر پینے سے قبض دور ہو جاتی ہے۔ روغنِ زیتون میں جو کا پانی ملا کر پینے سے گردے اور مثانے کے امراض نہیں ہوتے۔خاص طور پر اس سے گردے اور مثانے کی پتھری ٹوٹ کر خارج ہو جاتی ہے۔ اگر گلے میں درد ہو تو نیم گرم زیتون کے تیل کی مالش کریں درد فوراً بند ہو جائیگا۔ نزلہ و زکام کے مرض کے لیے کلونجی دو گرام کو پیس کر اسے پندرہ گرام روغنِ زیتون میں مکس کر لیں اور اس کو گرم کریں جب اس میں جوش آ جائے تو ڈراپر کی مدد سے ناک میں چند قطرے ڈالیں آرام آ جائیگا۔ شدید کمر درد ہونے کی صورت میں زیتون کے تیل کی مالش سے فوراً آرام آ جاتا ہے

Post a Comment

0 Comments

Search This Blog

Blog Archive

مضامین

Pages

Formulir Kontak

Name

Email *

Message *