دانت درد کا علاج، دانت درد کی تکلیف سے ہمیشہ کے لئے نجات، نہ روٹ کنال کرانے کی ضرورت نہ داڑھ نکلوانے کا جھنجھٹ، صرف ایک مرتبہ اس طریقہ پر عمل کریں ساری زندگی مجھے دعائیں دیں گے
ڈاکٹروں کو اس لاجک کی سمجھ نہیں آئے گی شائد حکماء تسلیم کرنے کے لئے تیار ہو جائیں گے، جو زیادہ سیانے ہیں وہ سوچتے ہی رہ جائیں گے لیکن جن لوگوں کے نصیب میں اللہ نے شفا لکھی ہے وہ ہی اس نسخہ سے فائدہ اٹھائیں گے۔ آج یہ قیمتی تجربہ بھی آپ کی نذر کرتا ہوں۔
دانت درد کسی بھی قسم کا ہو، داڑھ درد کی وجہ سے زندگی عذاب بن گئی ہو، ڈینٹل سرجن صاحب روٹ کنال کا مشورہ دے رہے ہوں تو میری مان کر ایک مرتبہ اس طریقہ پر عمل کر کے دیکھیں۔ آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ اتنے معمولی کام سے اتنا بڑا مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے۔
آدھا گلاس پانی میں، پھٹکری پسی ہوئی، ایک چوتھائی چمچ ڈال کر اچھی طرح حل کر لیں۔ دن کے کسی بھی وقت میں اس پھٹکری ملے پانی سے 5 مرتبہ کلیاں کرنی ہیں اور ہر مرتبہ کلی کرنے کے بعد پانی کو پھینک دینا یے۔ جب آخری مرتبہ کلی کرنی ہے تو فوراً سادہ پانی استعمال نہیں کرنا پھٹکری والے پانی کے اثرات کو دانتوں میں جذب ہونے کا موقعہ دینا ہے اس کے دس منٹ بعد، سادہ پانی سے کلی کر سکتے ہیں۔
مرض کی شدت کے پیش نظر پہلی مرتبہ اس عمل کو 3 سے 7 دن تک دہرائیں۔ ایک مرتبہ یہ عمل مکمل کر لیں ساری زندگی دانت کا درد نہیں ہوگا۔ ان شاءاللہ
اگر آپ ایک مرتبہ یہ کورس مکمل کر لیتے ہیں تو اس کے بعد ہر ماہ میں احتیاطاً صرف ایک مرتبہ اس پھٹکری ملے پانی سے کلیاں کر لیا کریں تو زندگی بھر ڈینل ٹریٹمنٹ کے بھاری اخراجات سے نجات مل جائے گی۔
احباب سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس مفید اور مجرب طریقہ کا پتا چل جائے اور دانت درد کی تکیلف سے ہمیشہ کے لئے نجات ملے۔

0 Comments