Recents in Beach

جوڑ درد،

اسلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
          جوڑ درد، جوڑوں کا روغن ختم ہوجانا، ہڈیوں کا آپس میں ٹکرانا، جوڑوں کا سوج جانا، فی زمانہ عام ہونے والا مرض ہے،
تین دھائ پہلے یہ امراض ساٹھ سال سے اوپر والے مرد و عورت کو ہوتے تھے
لیکن اب چالیس سے اوپر والوں کے گھٹنے دکھنا شروع ہو جاتے ہیں
جس کی وجوہات تو کئ ہو سکتی ہیں
لیکن عام طور پر خوراک کی بےاعتدالی،خوراک کی انتہائی کمی، جماع کی حرص، ٹائیفائڈ کا عرصہ دراز تک رہنا مین وجوہات ہیں
آئیے آج اپکو مختصر مگر پر اثر تھوڑی سی محنت سے تیار ہونے والا نسخہ جو ان مرضوں کیلئے تیر بہدف ثابت ہو گا، سے متعارف کراتا ہوں
اجزاء نسخہ،
سونٹھ،،،،،،،،،،،،،،،،، ایک پاؤ
سورنجاں شیریں، ایک پاؤ
دودھ،،،،،،،،،،،،،،،،،،، تین کلو
ترکیب تیاری
سونٹھ کو ڈیڑھ کلو دودھ میں ثابت ہی ڈال کر ایک ابال دے کر 24 گھنٹے کیلئے رکھ دیں
24 گھنٹے بعد پہلا دودھ نکال کر دوسرا ڈیڑھ کلو دودھ ڈال کر حسب سابق عمل کریں
اگلے 24 گھنٹے بعد سونٹھ کو نکال کر
سردیوں میں دھوپ اور گرمی میں چھاؤں میں خشک کرلیں
جب سونٹھ اچھے طریقے سے خشک ہو جائے تو باریک پیس لیں اور سورنجاں شیریں باریک شدہ میں اچھی طرح مکس کر لیں
خوراک
آدھا چائے کاچمچ دن میں تین بار سادہ پانی سے

9338777700

Post a Comment

0 Comments

Search This Blog

Blog Archive

مضامین

Pages

Formulir Kontak

Name

Email *

Message *