Recents in Beach

جادو، جنات کی پہچان دلچسپ معلومات

جادو، جنات کی پہچان دلچسپ معلومات

اگر آپ کو خواب میں بار بار سانپ نظر آئے تو یہ جادوگر کا خادم جن ہے جو آپکو تنگ کر رہا ہے۔ اگر وہ سانپ آپ کے پیچھے لگتا ہے تو ابھی تک وہ جن آپ کے جسم میں داخل نہیں ہوا اور اگر وہ آپ کو خواب میں کاٹ لیتا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس جن نے آپ کو مس [بمعنی چھونا ایک خاص اصطلاح، اور اس کی کئی ایک صورتیں ہوتی ہیں] کیا ہے۔

اگر وہ اژدھا ہے تو یہ کوئی بہت بڑا جن ہے اور اگر عام سائز کا ہے تو عام جن ہے کہ جنہیں اصطلاح میں عمار کہا جاتا ہے۔ اگر کالے سیاہ رنگ کا ہے تو یہودی جن ہونے کا امکان زیادہ ہے، اگر زرد رنگ ہے تو عیسائی جن اور* *سفید رنگ ہے تو مسلم جن ہونے کا امکان زیادہ ہے۔ جادو اور سانپ کے تعلق کی طرف* *حضرت موسی علیہ السلام اور فرعون کے جادگروں کے واقعے میں صریح اشارے موجود ہیں

*اگر خواب میں بلی بار بار نظر آئے تو عاشق جن ہے۔*

*بعض عاملین کا کہنا یہ بھی ہے کہ شوہر کا خواب میں اپنی بیوی سے بار بار قربت اختیار کرنا، عاشق جننی پر دلالت کرتا ہے اور بیوی کا خواب میں اپنے شوہر کی صورت سے بار بار قربت اختیار کرنا، عاشق جن پر دلالت کرتا ہے۔ اور عاشق جن خواب میں ایسی صورت میں آتا ہے کہ جس سے انسان کو مانوسیت ہو

*💕اگر خواب میں اونٹ کو دیکھے کہ وہ پیچھے لگا ہے تو یہ سرکش شیطان ہے۔ اور اگر چیتا دیکھے تو یہ بھی متمرد شیطان ہے اور صحرائی ہے۔ اگر بار بار مچھلی دیکھے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ حملہ آور شیطان پانی کا رہائشی ہے۔*

*اگر خواب میں شیر دیکھے تو یہ جنات میں کوئی مقام اور رتبہ رکھنے والے جن کی نشانی ہے اور اگر گدھا دیکھے تو یہ بہت ہی بڑا جن ہے کہ جسے عام  راقی کے لیے قابو کرنا مشکل ہے*

*اگر خواب میں کتا دیکھے تو یہ بھی جادوگر کا خادم جن ہے، اگر کالا ہو تو یہ یہودی جن ہے اور اگر زرد رنگ کا ہے تو اس کا ایک معنی یہ ہو سکتا ہے کہ وہ عیسائی جن ہے اور دوسرا یہ معنی یہ ہو سکتا ہے کہ وہ واش روم، بیت الخلاء وغیرہ جیسے مکان میں رہتا ہے۔ اور اگر خواب میں چھپکلی دیکھے تو یہ حاسد کی نشانی ہے۔ یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ یہ حاسد کی نطر لگنے کی علامت ہے۔*

*ان چیزوں کا خواب میں دیکھنے کا ضروری مطلب یہ نہیں ہے کہ جادو، ٹونا یا تعویذ، گنڈا کنفرم ہے بلکہ اگر یہ چیزیں خواب میں بار بار نظر آئیں اور خواب میں اور خواب کے بعد بے چینی اور اضطراب کا باعث بنیں تو آپ کو روحانی معالج کی ضرورت ہے....*

Post a Comment

0 Comments

Search This Blog

Blog Archive

مضامین

Pages

Formulir Kontak

Name

Email *

Message *