Recents in Beach

نظام ھضم اور جنسی امراض

نظام ھضم اور جنسی امراض

بہت سے لوگ یہ کہتے ھوۓسُنے گۓ کہ انہوں نے بہت سے حکماء سے جریان احتلام  سرعتِ انزال اور قوّتِ باہ کی بڑی بڑی مہنگی مقوّی مرکبات لے کر استعمال کی لیکن انہیں فرق نہ پڑا ان کا مسئلہ وھیں کا وھیں رھا ۔۔۔۔ تو اس زمن میں ایک بات عرض کرنا چاھتا ھوں کہ اصولِ علاج یہ ھے کہ سب سے پہلے معدہ اور نظامِ ھضم کے معاملات درست ھونے چاھیں نظام ھضم کی استعداد ِ قبولیت اور جزوبدن بنانے کی قوت جازبہ کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ ریح بادی تیبزابیت گیس قبض کا دفیعہ بھی کرنا ھوگا آنتوں کی خشکی دور کرنا ھوگی جب نظام ھضم درست ھوجاۓ پھر مقویات بھی پورا پورا اثر کریں گی اور شفاء کی منزل حاصل ھوگی ۔
انسانی صحت اور تن درستی کا انحصار و دارو مدار معدہ کی درستی پر ہوتا ہے۔معدے کو باورچی کا درجہ حاصل ہے۔جس طرح گھر بھر کے افراد کو انواع اقسام کے کھانے باورچی مہیا کرتا ہے با لکل اسی طرح پورے بدنِ انسانی کی تمام تر غذائی ضروریات کا اہتمام اور خیال بھی معدہ رکھتا ہے۔ ہم جو کچھ بھی کھاتے یا پیتے ہیں اسے معدہ ہی دیگر جسمانی اعضاء تک پہنچاتا ہے۔اسی لیے مسیحائے انسانیت حضرت محمدؐ نے فرمایا ’’معدہ بیماری کا گھر ہے اور پرہیز ہر دوا کی بنیاد ہے اور ہر جسم کو وہی کچھ دو جس کا وہ عادی ہے‘‘۔انسانی جسم کی تعمیر ان غذائی اجزا سے ہوتی ہے جو ہم روز مرہ کھاتے ہیں۔کھائی جانے والی غذا پیغامِ شفا بھی ہوتی ہے اور باعثِ امراض بھی۔یہی وجہ ہے کہ طبی ماہرین غذا کے متواز ن اور متناسب ہو نے پر بہت زیادہ زور دیتے ہیں،کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر معدہ درست ہوگا تو تمام جسم بھی درست رہے گا۔ معدے کے امراض میں گیس،تبخیر،بد ہضمی، تیزابیت، السر(معدے کی سوزش) معدے کادرد اور بھوک نہ لگنا وغیرہ شامل ہیں۔فی زمانہ کوئی خوش نصیب انسان ہی ہوگا جو ان امراض سے محفوظ ہوگا۔گیس اور تیزابیت کی علامات میں کھٹی ڈکاریں،معدے اور خوراک کی نالی میں جلن کا احساس،ہر وقت معدہ بھرا بھرا رہنا اور بھوک میں کمی واقع ہونا ہے۔بسا اوقات معدے کی خرابی درد کی صورت بھی ظاہر ہونے لگتی ہے۔معدے کے منہ پر ہلکا ہلکا سا درد اور چبھن ورمِ معدہ کی جانب اشار ہ کرتے ہیں۔جو کہ بے توجہی اور لاپرواہی برتنے پر بعد ازاں معدے کا زخم بن کر شدید السر کا روپ دھار لیتے ہیں۔جب معدہ خراب ہوتا ہے تو انتڑیاں، پتہ ،تلی، گردے،دل، جگر، دماغ اور اعصاب وغیرہ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔معدہ کھائی جانے والی خوراک کو ہضم کر کے غذائی اجزا تمام اعضا تک پہنچانے کا پابند ہے اور پورے انسانی جسم کی خوراک اور دیکھ بھال کی ذمہ داری معدہ کی ہے۔معدہ کے تمام تر امراض کی وجہ اور سبب صرف اور صرف غیر متوازن خوراک اور بے اعتدالی ہے۔بدنِ انسانی میں رونما ہونے والے تمام امراض بھی معدہ ہی سے پیدا ہو کر دیگر اعضا کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔متواتر ناقص اور غیر متوازن و غیر معیاری غذا کے استعمال سے بیماریوں کے خلاف انسانی جسم کی حفاظت کرنے والا ہتھیار’’قوتِ مدافعت‘‘ کمزور ہوجاتا ہے۔ جب کسی بدن کی دفاعی لائن(قوتِ مدافعت) کمزور پڑتی ہے تو دشمن(امراض)حملہ آور ہوکر اس کے اثاثے(صحت )تباہ کرنا شروع کر دیتا ہے۔قارئین کرام! جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ایڈز جیسا موذی مرض قوتِ مدافعت کی کمزوری کے نتیجے میں ہی رو نما ہوا کرتا ہے۔ حاصلِ موضوع یہ ہے کہ معدہ کی درستی پر دھیان دے کر ہم دیر پا صحت مندی،جوانی اور خوبصورتی کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں۔یہاں ہم معدے کی درستی کے حوالے سے چند معروضات تحریر کیے دیتے ہیں ۔ہمیں یقین ہے ان پر عمل پیرا ہو کر آپ طویل العمری،پائیدار صحت،خوبصورتی اور جوانی سے لطف اٹھانے والے بن سکتے ہیں۔خدا نخواستہ اگرآپ معدہ کے السر میں گرفتار ہیں تو درج ذیل گھریلو طبی ترکیب اپنا کر اس سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ہلدی50 گرام،سونف50گرام اور ملٹھی 50گرام کا سفوف بنا کر صبح و شام چائے والا چمچ نہار منہ پانی کے ساتھ کھا لیا کریں۔ چند ایام کے استعمال سے ہی افاقہ ہونے لگے گا۔علاوہ ازیں چو عرقہ،عرقِ سونف،عرقِ اجوائن،عرقِ پودینہ،حب کبد نوشادری،جواشِ کمونی،جوارشِ جالینوس،سفوفِ تبخیر،  سفوف معدہ گیسٹو فل ،حبِ تنکار اورکارمینا وغیرہ جیسی امراضِ معدہ کی مرکب ادویات بسہولت مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ ان میں سے کسی دوا کو بھی حسب ضرورت اور حسب علامات استعمال کیا جا سکتا ہے مگر دھیان رہے بازار میں موجود بعض ادویات میں خوردنی نمک شامل ہوتا ہے۔لہٰذا بہتر یہی ہے کہ کسی بھی دوا کے استعمال سے پہلے کسی مستند معالج سے مشورہ ضرور کیا جائے ،کیونکہ نمک بلڈ پریشر میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔
سرعت انزال۔
سرعت انزال کا  علاج
سرعت کا عربی کا لفظ ہے اس کے معنی جلدی اور انزال کا مطلب خارج ہو جانا
ہمبستری  کے وقت عضوکو فرج  کےاندر داخل کرنے سے پیشتر یا داخل کرنے کے فوری بعد منی کاخارج ہو جانا سرعت انزال کہلاتا ہے
اگر کبھی سیکس کی وڈیو یا کھی سیکس کی باتییں کرنے سے منی خارج ہو مطلب انزال ہو جائے تو اسے ذکاوت حس کہیں گے
جو لوگ سرعت انزال میں مبتلا ہیں اگر سرعت انزال زیادہ عرصہ رہے تو ذکاوت حس کے مرض میں مبتلا ہو جائیں گے

تندرست مرد کا ہم بستری کا دورانیہ 3 سے 6 منٹ ہوتا ہے

میانہ درجے کے انسان کا ہم بستری کا  دورانیہ 2 سے 4 منٹ ہوتا ہے۔
اگر سرعت انزال کا مرض  حد سےبڑھ  جائے تو اس کو ذکاوت حس کہتے ہیں چنانچہ  معلوم ہونا چاہیے کہ ذکاوت حس کی شکایت ہے تو سب سے پہلے اس کا علاج کیا جائے اور اس کے بعد سرعت انزال کو دور کیا جائے جائے کا علاج کیا جائے۔
یاد رہے کہ جس طرح ذکاوت حس کا مرض  دور کرنے والی دواؤں کا استعمال ذیادہ مفید نہیں ثابت
ہوتا بالکل اسی طرح سرعت انزال کی موجودگی میں قوت امساک کو طبعی حالت سے ذیادہ دیر تک قائم رکھنے والی دوائیں
،جو ممسک کہلاتی ہیں،قطعی بے کار ثابت ہوتی ہیں،یعنی جو لوگ سرعت انزال کا شکارہوں ان کو ممسک ادویہ سے قطعی
کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا
سرعت انزال کی وجوھات
منی کے نقائص،مثلا،منی کی گرمائش،منی کا پتلا پن،اور مادہ تولید  کا ذیادہ پیدا ہونا،،،،کمزوری قوت ماسکہ،یعنی منی کی تھلیوں کا ٹھیک سے مادہ تولید کی افزائش نہ کرنا
ہم بستری  کے غیر فطری طریقے،مثلا،مشت زنی ،اغلام،کثرت جماع،غیر اصولی جماع،
شوق مباشرت،اگر جماع کا عادی عرصہ درازتک جماع نہ کرے اور اس کوشوق مباشرت بے چین کئے ہوئے ہواور پھر اس کو جماع کرنے کا موقع ملے تو وفور شوق اور بے خودی میں اس کی منی فوری خارج ہو جاتی ہے
کھانا کھانے کے بعد فوری جماع کرنا،سرعت کا باعث بنتا ہے،بغیرانتشار کامل کے مباشرت کرنےسے عموما جلد
انزال ہو جاتا ہے،،حرکات جماعی میں عضو مخصوص کے زریں حصہ کو ذیادہ رگڑلگنے سے بھی جلد منی خارج ہو جاتی ہے۔
سرعت انزال کاعلاج
نسخہ
پھلی ببول بغیربیج کے60گرام،ثعلب دانہ60گرام،ستاور60گرام،تال مکھانہ60گرام۔
ترکیب تیاری:
تمام جڑی بوٹیوں  کو اچھی طرح صاف کر کے کھرل کر کے  باریک سفوف بنا لیں
مقدارخوراک:
3 گرام صبح خالی پیٹ اور 3 گرام شام کھانے سے آدھا گھنٹا قبل نیم گرم میٹھے دودھ کے ساتھ
فوائد:
جریان احتلام اور پیشاب کے بعد اور پیشاب سے پہلے قطرے آنا کو ختم کرتا ہے سرعت انزال کا خاتمہ
کرکے قوت امساک بڑھاتا ہے خیالات کی وجہ سے منی کے قطرے آنے کو روکتا ہے۔
اس نسخہ کو کم ازکم ایک ماہ استعمال کریں۔
داعی الخیر

Post a Comment

0 Comments

Search This Blog

Blog Archive

مضامین

Pages

Formulir Kontak

Name

Email *

Message *